بھوپیش بگھیل نے کووڈ اصولوں پر سختی سے عمل کرانے کی دی ہدایت

بھوپیش بگھیل نے متاثرین کے علاج کے لئے سبھی کووڈ اسپتالوں اور آئیسولیشن سینٹروں میں آکسیجن کی سہولت والے بستروں کے ساتھ ہی دیگر سبھی خدمات کا چاک چوبند انتظام رکھنے کو کہا ہے۔

بھوپیش بگھیل / ٹوئٹر
بھوپیش بگھیل / ٹوئٹر
user

یو این آئی

رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے ریاست میں کورونا کے مسلسل بڑھتے معاملوں کے پیش نظر افسروں کو سبھی جگہ ماسک کے استعمال اور جسمانی دوری کے اصولوں پر سختی سے عمل کروانے کی ہدایت دی ہے۔

بھوپیش بگھیل نے آج اپنی رہائش گاہ کے دفتر میں کابینہ کے اراکین کے ساتھ ریاست میں کورونا ٹیکہ کاری اور کووڈ- 19 انفیکشن پر کنٹرول کے لئے کیے گئے انتظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بڑھتے کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے بچاؤ کے سبھی اقدامات اور ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔


انہوں نے ہولی کے تہوار کے ساتھ ہی شادی، جنازے اور دیگر عوامی انعقاد کے سلسلے میں چیف سکریٹری کی صدارت میں داخلہ، صحت، شہری انتظامیہ، اسکولی تعلیم، اعلی تعلیم، خواتین اور بچوں کی ترقی، پنچایت اور دیہی ترقی، سیاحت اور عوامی انتظامیہ محکمے کے افسروں سے بات چیت کرکے ضروری ہدایات جاری کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کووڈ انفیکشن کی پہچان کے لئے روزانہ جانچ کی تعداد بڑھانے کو کہا۔

بھوپیش بگھیل نے متاثرین کے علاج کے لئے سبھی کووڈ اسپتالوں اور آئیسولیشن سینٹروں میں آکسیجن کی سہولت والے بستروں کے ساتھ ہی دیگر سبھی خدمات کا چاک چوبند انتظام رکھنے کو کہا ہے۔ وزیراعلی نے صحت اہلکاروں، فرنٹ لائن ورکرس ،60 سال سے زیادہ کی عمر والے شہریوں اور 45 سال سے 59 سال تک کے کو موربیڈیٹی والوں کی ٹیکہ کاری میں تیزی لانے کی بھی ہدایت دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔