’ناصر-جنید کی گاڑی کے نمبر گئو رکشکوں کے گروپ میں شیئر کیے گئے تھے‘، مونو مانیسر کا انکشاف

ناصر اور جنید کے قتل سے تقریباً ایک ہفتہ قبل ناصر اور جنید کی گاڑی اور موبائل کا نمبر گئو رکشکوں کے گروپ میں شیئر کیا گیا تھا، اس کے بعد دونوں کو مارنے کا منصوبہ تیار کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>مونو مانیسر، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

مونو مانیسر، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

جنید اور ناصر قتل معاملے میں گرفتار ملزم مونو مانیسر فی الحال پولیس ریمانڈ پر ہے اور اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ سامنے آ رہی خبروں کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران مونو مانیسر نے پولیس کے سامنے کچھ اہم رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ مانیسر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ گئورکشکوں نے ناصر اور جنید کے قتل سے ایک ہفتہ پہلے ہی اسے دونوں کے بارے میں جانکاری دی تھی۔ ساتھ ہی دونوں کی گاڑی کا نمبر اور موبائل نمبر گئو رکشکوں کے گروپ میں شیئر کیے جانے کی بات بھی مونو مانیسر نے قبول کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جنید اور ناصر کی بولیرو کار میں گائے نہیں تھی، دونوں کو سبق سکھانے کے لیے اس نے 8 دن پہلے ہی قتل کا پورا منصوبہ تیار کیا تھا۔

اس معاملے میں انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ اس کے مطابق ناصر اور جنید کے قتل سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے ناصر اور جنید کی گاڑی اور موبائل کا نمبر گئو رکشکوں کے گروپ میں شیئر کیا گیا۔ اس کے بعد دونوں کو مارنے کا منصوبہ بنایا گیا۔


واضح رہے کہ جنید-ناصر قتل معاملہ کے ملزم مونو مانیسر کو پولیس نے گزشتہ منگل کو ہریانہ کے مانیسر سے گرفتار کیا تھا۔ ہریانہ پولیس نے گرفتاری کے بعد اسے راجستھان پولیس کے حوالے کر دیا جس کے بعد اسے پولیس ریمانڈ پر لیا گیا ہے۔ پولیس کے ذریعہ پوچھ تاچھ کے دوران مانیسر نے بتایا کہ جنید اور ناصر کو سبق سکھانے کے مقصد سے اغوا اور قتل کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔ اس قتل کے بعد وہ ملک سے فرار ہو گیا تھا۔ مانیسر نے بتایا کہ یہ پہلے ہی طے ہو چکا تھا کہ جنید اور ناصر کو کب اور کہاں سے اٹھانا ہے اور اس کے لیے وہ حادثہ سے دو تین دن پہلے ہی راجستھان سرحد کے پاس حالات کی جانچ کر چکا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔