کرناٹک میں ’آئین کی تمہید‘ پڑھنے کے لیے منعقد ہوئی میگا تقریب، لاکھوں افراد کی شرکت

بنگلورو کے وِدھا سودھا میں وزیر اعلیٰ سدارمیا نے آئین کی تمہید پڑھ کر تقریب کی قیادت کی، اس دوران نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار سمیت کئی دیگر مہمانان موجود رہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

کرناٹک حکومت نے جمعہ کے روز آئین کی تمہید پڑھنے کے لیے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس تقریب میں حصہ لینے کے لیے ہندوستان ہی نہیں، بیرون ممالک سے بھی لوگ پہنچے اور ان کی مجموعی تعداد لاکھوں میں تھی۔

دراصل ریاست کی کانگریس حکومت نے ’بین الاقوامی یومِ جمہوریت‘ منانے کے لیے یہ تقریب منعقد کی تھی۔ بنگلورو کے وِدھان سودھا میں وزیر اعلیٰ سدارمیا نے آئین کی تمہید پڑھ کر تقریب کی قیادت کی۔ اس دوران نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار سمیت کئی دیگر مہمانان موجود رہے۔ شرکا میں بہت بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بھی تھی جنھوں نے ہندوستانی آئین کے بارے میں اہم جانکاریاں حاصل کیں۔


اس موقع پر وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کہا کہ ’’کانگریس نے اپنے سبھی پانچ وعدوں میں سے 4 کو پورا کر دیا ہے۔ ہم ہمیشہ اپنی بات پر قائم رہتے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آئین کی حفاظت کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔‘‘

واضح رہے کہ 13 ستمبر کو کرناٹک کے وزیر برائے سماجی فلاح ایچ سی مہادیوپا نے کہا تھا کہ ’’آئین کی تمہید پڑھنے کے لیے لوگ کتنے پُرجوش ہیں، اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملک و بیرون ملک سے تقریباً 2.28 کروڑ لوگوں نے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا تھا کہ ’’ہمیں امید تھی کہ 5 یا 10 لاکھ لوگ رجسٹریشن کرائیں گے، لیکن اس نے ایک تحریک کی شکل اختیار کر لی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔