موڈیز نے ہندوستان کی ریٹنگ برقرار رکھی، لیکن منی پور اور سیاسی ایشوز پر فکر کا کیا اظہار

موڈیز نے منی پور کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتے فرقہ وارانہ کشیدگی کے سبب اداروں اور سیاسی عدم اتفاق کے پر کترنے سے سیاسی جوکھم اور اداروں کے معیار کی قدریں کمزور ہوتی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>موڈیز، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

موڈیز، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مشہور ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرس سروس نے جمعہ کے روز ہندوستان کی بی اے اے 3 ریٹنگ طے کرتے ہوئے ملک کو لے کر اپنا مستحکم نظریہ برقرار رکھا ہے۔ حالانکہ اس کے ساتھ ہی اس نے منی پور کی مثال پیش کرتے ہوئے ملک میں فرقہ وارانہ اور نسلی کشیدگی جیسے ایشوز پر سنگین فکر کا اظہار کیا ہے۔

موڈیز نے منی پور کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی فرقہ وارانہ کشیدگی کے سبب اداروں اور سیاسی عدم اتفاق کے پر کترنے سے سیاسی جوکھم اور اداروں کے معیار کی قدریں کمزور ہوتی ہیں۔ اس نے کہا کہ گھریلو سیاسی کشیدگی عوام کو خوش کرنے والی پالیسیوں کے جوکھم کے امکانات پیدا کرتے ہیں۔


اس میں آگے کہا گیا ہے کہ حالانکہ اونچے سیاسی پولرائزیشن سے حکومت کی جغرافیائی عدم استحکام کا امکان نہیں ہے، لیکن بڑھتے گھریلو سیاسی کشیدگی سماجی پھیلاؤ کے درمیان غریبی اور آمدنی میں نابرابری جیسے ایشوز عوام کو خوش کرنے والی پالیسیوں کے جوکھم کے امکانات پیدا کرتے ہیں، جس میں علاقائی اور مقامی سرکاری سطح بھی شامل ہیں۔

ساتھ ہی موڈیز نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ وقت وقت پر سرحد پر کشیدگی کا تذکرہ خوشحال ممالک کے درمیان سیاسی جوکھم کے تئیں کم مجموعی حساسیت کی شکل میں کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ منی پور گزشتہ ساڑھے تین مہینے سے نسلی تشدد کی زد میں ہے، جس کے نتیجہ کار 150 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی اور 50000 سے زیادہ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔