مودی حکومت ریاستی معاملوں میں مداخلت کر رہی ہے: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ نڈا کے ساتھ اتنی گاڑیاں کیوں تھیں۔ ان کے ساتھ سزا یافتہ مجرمین کیوں تھے۔ گزشتہ سال جو لوگ ایشور چندر ودیا ساگر کے مجسمے کو توڑنے میں شامل تھے وہ بھی جے پی نڈا کے ساتھ تھے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج الزام عاید کیا ہے کہ مرکزی حکومت آئی پی ایس افسران کو دہلی طلب کرکے ریاستی حکومت کے دائرہ اختیار میں مداخلت کر رہی ہے، ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو ریاست میں صدر راج نافذ کرکے دیکھ لیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کو کسی بھی صورت میں گجرات نہیں بننے دیا جائے گا۔ بنگال امن وامان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جگہ ہے۔

ممتا بنرجی نے ایک بار پھر کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ مجرم بی جے پی کے ساتھ جا رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر بی جے پی اور مرکزی حکومت یہ سوچتی ہے کہ وہ مرکزی فورسیس کو تعینات کرکے اور ریاست کے افسران کا تبادلہ کرکے مجھے خوف زدہ کردے گی تو وہ غلط ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمارے افسران کو دہلی طلب کیا جا رہا ہے۔ نڈا کے قافلے پر کسی نے بھی حملہ نہیں کیا۔


ممتا بنرجی نے ایک ریلی میں کہا کہ جے پی نڈا کے ساتھ اتنی گاڑیاں کیوں تھیں۔ ان کے ساتھ سزا یافتہ مجرمین کیوں تھے۔ گزشتہ سال جو لوگ ایشور چندر ودیا ساگر کے مجسمے کو توڑنے میں شامل تھے وہ بھی جے پی نڈا کے ساتھ تھے۔ انھوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام اس طرح کی ذہنیت کا جواب دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */