ہولی کے موقع پر دہلی میں بڑے پیمانے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، 7500 سے زیادہ افراد پر جرمانہ عائد

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ اہمیت کے حامل مقامات پر پولیس اہلکاروں کی موجودگی اور سخت ٹریفک اصول نافذ کئے جانے کے سبب ہولی کے دن شہر میں خطرناک حادثات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی ٹریفک پولیس نے ہولی کے موقع پر قومی راجدھانی میں ٹریفک سے متعلق قوانین کی خلاف ورزیوں پر 7500 سے سے زیادہ افراد کے چلان کاٹے گئے۔ ایک عہدیدار نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ پولیس کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز ٹریفک پولیس نے 7643 چلان کاٹے۔ اس میں شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے کے لئے 559، دوپہیہ گاڑی پر تین افراد کے سواری کرنے پر 698، بغیر ہیلمٹ پیچھے بیٹھنے کر سواری کرنے پر 3410، بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ کرنے پر 312 چلان کاٹے گئے۔ اس کے علاوہ سیٹ بیلٹ نہیں باندھنے، ٹنٹیڈ گلاس کا استعمال کرنے کے لئے 215 اور دیگر خلاف ورزیوں پر 2449 چلان کاٹے گئے۔

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ اہمیت کے حامل مقامات پر پولیس اہلکاروں کی موجودگی اور سخت ٹریفک اصول نافذ کئے جانے کے سبب ہولی کے دن شہر میں خطرناک حادثات میں کمی واقع ہوئی ہے اور شہر بھر سے صرف 5 حادثات رپورٹ ہوئے۔ خیال رہے کہ 2020 میں ہولی کے دن سڑکوں پر 9 بڑے حادثے، 2021 میں 5 اور 2022 میں 9 بڑے حادثات پیش آئے تھے۔


شراب پی کر گاڑی چلانے، تیز رفتاری، لاپرواہی سے ڈرائیونگ، بے ترتیب ڈرائیونگ، خطرناک ڈرائیونگ، ریڈ لائٹ جمپنگ، ٹرپل سواری، نابالغ کے ذریعے ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدھ کے روز شہر کے مختلف مقامات پر 2033 ٹریفک پولیس افسران کی خصوصی چیکنگ ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ دہلی ٹریفک پولیس، پی سی آر اور متعلقہ تھانوں کے مقامی عملے کے ذریعہ شراب پی کر گاڑی چلانے کے خلاف مشترکہ تحقیقات انجام دی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔