نتیش کے خلاف بغاوت کرنے والے اوپیندر کشواہا کو ملی وائی پلس سیکورٹی

رپورٹ کے مطابق یہ سیکورٹی مرکزی وزارت داخلہ اور مرکزی انٹیلی جنس محکمہ کی سفارش کے بعد فراہم کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اوپیندر کشواہا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اوپیندر کشواہا، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: نتیش کمار کے خلاف بغاوت کرنے والے راشٹریہ لوک جنتا دل کے سربراہ اوپیندر کشواہا کو مرکزی حکومت نے وائی پلس زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سیکورٹی مرکزی وزارت داخلہ اور مرکزی انٹیلی جنس محکمہ کی سفارش کے بعد فراہم کی گئی ہے۔

اپیندر کشواہا کو اب وائی پلس کے سیکورٹی انتظامات کے تحت سی آر پی ایف کے جوانوں کا کور دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ جنتا دل (یو) سے بغاوت کرنے کے بعد اوپیندر کشواہا نے راشٹریہ لوک جنتا دل کے نام سے نئی پارٹی کا قیام کیا ہے۔ کشواہا کے ساتھ وائی پلس زمرہ کی سیکورٹی میں تقریباً 11 کمانڈوز کو تعینات کیا جائے گا۔


اس سے قبل چراغ پاسوان کو زیڈ کیٹیگری کی سیکورٹی دینے کے علاوہ وکاس شیل انسان پارٹی کے لیڈر مکیش سہنی کو بھی وزارت داخلہ نے وائی پلس کیٹیگری کی سیکورٹی دی ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے اپیندر کشواہا کو وائی پلس سیکورٹی دینے کے بعد طرح طرح کی سیاسی قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔