اتر پردیش میں اب ہر ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے بازار، گھر سے نکلنے پر بھی ہوگی پابندی

ریاست میں سبھی دفتر بازار پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے۔ ریاستی حکومت کے دفتر کے ساتھ ہی سبھی آفس بھی بند رہیں گے۔ ضلع سطح پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بھی اصول بنانے کے لئے کہا گیا ہے

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ
user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے کورونا وائرس کی چین کو توڑنے کے لئے ریاست میں پابندیوں کو پھر سے ہر ہفتے اور اتوار کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوگی نے اتوار کو ٹیم 11 کی باقاعدہ میٹنگ میں ریاست کے وزرا اور سینئر حکام کے ساتھ غور و خوض کرنے کے بعد اس ضمن میں فیصلہ کیا۔

ایک سینئر افسر نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سبھی بازار، تجارتی ادارے اور سڑک ٹریفک ہفتے کے آخر میں بند رہیں گے۔ اب سبھی بازار پیر سے جمعہ تک کھلیں گے اور وہ دو دنوں کے لئے بند رہیں گے۔ یہ پابندی جمعہ کی رات سے شروع ہوگی اور ہر ہفتے پیر کی صبح ختم ہوگی۔


اتر پردیش حکومت نے ریاست میں جمعہ کی رات دس بجے سے 55 گھنٹے کا لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔حکومت نے 55 گھنٹے کے لاک ڈاؤن کے بعد اب ہر ہفتے دو دن کا لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منی لاک ڈاؤن کے تحت ریاست میں اب صرف پانچ دن دفتر اور بازار کھلیں گے۔

اس کے تحت ضروری خدمات کو چھوڑ کر اب سب بند رہے گا۔ کورونا وائرس انفیکشن کے سلسلے میں اترپردیش حکومت نے اب بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں نافذ ہوگا منی لاک ڈاؤن کا فارمولہ۔ ریاست میں اب ہر ہفتے کے آخر میں لاک ڈاؤن لگے گا۔ ریاست میں سبھی دفتر بازار پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے۔ ریاستی حکومت کے دفتر کے ساتھ ہی سبھی آفس بھی بند رہیں گے۔ ضلع سطح پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بھی اصول بنانے کے لئے کہا گیا ہے- وہ بازاروں کے سلسلے میں اصول بنا سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔