کامیڈی کنگ آف کشمیر کے نام سے مشہور شادی لال کول کا انتقال

اتوار کی صبح شادی لال کول کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی وادی کشمیر اور ملک کے مختلف حصوں میں پھیلے ان کے مداحوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر تحریروں کا سیلاب دیکھنے میں آیا۔

تصویر @SouravArts
تصویر @SouravArts
user

یو این آئی

سری نگر: 'کامیڈی کنگ آف کشمیر' کے نام سے مشہور کشمیری تھیٹر، ریڈیو اور ٹی وی اداکار شادی لال کول اتوار کی صبح سرمائی دارالحکومت جموں میں انتقال کر گئے ہیں۔ سری نگر کے چھوٹا بازار کنہ کدل نامی علاقے سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ شادی لال کول کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ چند ہفتوں سے سخت علیل تھے۔ شادی لال کول کے فرزند وجے کول نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ 'موت و حیات کی سخت کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بالآخر میرے والد شادی لال کول زندگی کی جنگ ہار گئے ہیں'۔

انہوں نے لکھا کہ 'شادی لال نے رات کے دو بجکر 45 منٹ پر اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ ہم نے اور ہمارے دوست و احباب نے ان کی خدمت اور ان کے ساتھ کھڑا رہنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا ہے'۔ شادی لال کول اپنی کامیڈی اور ہنس مکھ چہرے کی وجہ سے وادی کشمیر میں ایک گھریلو نام بن چکے ہیں۔ ان کے ڈائیلاگ کشمیریوں میں بے حد مقبول ہیں۔ اتوار کی صبح شادی لال کول کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی وادی کشمیر اور ملک کے مختلف حصوں میں پھیلے ان کے مداحوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر تحریروں کا سیلاب دیکھنے میں آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔