انوپم کھیر کی ماں اور بھائی سمیت کنبہ کے 4 افراد کورونا وائرس سے متاثر

انوپم کھیر نے ٹوئٹ میں لکھا ’’میری ماں دلاری کورونا پازیٹو پائی گئیں ہیں۔ انہیں کورونا کا ہلکا انفیکشن ہے اور انہیں ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور فلم انڈسٹری بھی اس کی گرفت میں نظر آ رہی ہے۔ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے بعد اب اداکار انوپم کھیر کے گھر میں بھی کورونا سے متاثرہ افراد پائے گئے ہیں۔ انوپم کھیر کی ماں دلاری بھی کرونا سے متاثر ہو گئی ہیں۔ اس بات کی اطلاع انہوں نے ٹوئٹ کر کے دی ہے۔

انوپم کھیر نے ٹوئٹ میں لکھا ’’میری ماں دلاری کورونا پازیٹو پائی گئیں ہیں۔ انہیں کورونا کا ہلکا انفیکشن ہے اور انہیں ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میرے بھائی، بھابی اور بھتیجی بھی محتاط رہنے کے باوجود کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔‘‘ انوپم کھیر نے بتایا کہ ان کا بھی کرونا ٹیسٹ کرایا گیا ہے، جس کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Jul 2020, 2:11 PM