منی پور: تینگنوپال میں 2 شورش پسند گروپوں کے درمیان گولی باری، 13 افراد جاں بحق

میانمار جا رہے شورش پسندوں پر تینگوپال کے ایک مقامی شورش پسند گروپ نے حملہ کر دیا، موقع پر پہنچے سیکورٹی فورسز کو 13 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت فی الحال نہیں ہو پائی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>منی پور میں تعینات فوجی جوان / آئی اے این ایس</p></div>

منی پور میں تعینات فوجی جوان / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

منی پور میں لگاتار تشدد کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ تازہ معاملہ منی پور کے تینگنوپال ضلع کا ہے جہاں شورش پسندوں کے دو گروپوں کے درمیان گولی باری میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تینگنوپال دراصل میانمار کے ساتھ اپنی سرحد شیئر کرتا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے افسروں کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ پیر کی دوپہر لیتھو گاؤں میں پیش آیا۔

افسران کا کہنا ہے کہ میانمار جا رہے شورش پسندوں پر علاقے میں اثر رکھنے والے انقلابیوں کے ایک دیگر گروپ نے حملہ کر دیا۔ بعد ازاں موقع پر پہنچے سیکورٹی فورسز کو 13 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت فی الحال نہیں ہو پائی ہے۔ افسر کے مطابق ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ مقامی باشندے نہیں تھے۔


واضح رہے کہ رواں سال مئی ماہ میں منی پور میں تشدد کی چنگاری سلگی تھی، اس کے بعد ہزاروں لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔ تقریباً 175 افراد ریاست کے مختلف علاقوں میں پیش آئے تشدد میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیشتر علاقوں میں اب بھی انٹرنیٹ بند ہے۔ رہ رہ کر ریاست میں تشدد کے واقعات پیش آتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں تشدد کے لیے حکومت پر لاپروائی کا الزام لگاتی رہی ہے۔ ویسے تشدد سے جڑے معاملوں کی سی بی آئی نے جانچ شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔