مہاراشٹر کے یوَت مال میں بڑا حادثہ، دال مِل کی اسٹوریج یونٹ گرنے سے تین مزدوروں کی موت

یہ واقعہ منگل کی شام یوَت مال کے مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں واقع منورما جین دال مِل میں پیش آیا۔ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جو زیرعلاج ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر کے یوَت مال ضلع میں بڑا حادثہ ہوا ہے۔ یہاں ایک دال مِل میں کام کے دوران اسٹیل سے بنی اسٹوریج یونٹ گرنے سے تین مزدوروں کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی شام کو یوَت مال کے مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم آئی ڈی سی) میں واقع منورما جین دال مِل میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اسٹوریج یونٹ ٹوٹ کر پانچ مزدوروں پر گر گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں تین مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ مرنے والے مزدوروں میں دو مدھیہ پردیش اور ایک مہاراشٹر کے وردھا کا رہنے والا ہے۔


بتایا جاتا ہے کہ لوہارا تھانہ حلقہ میں ایک دال مِل چلائی جاتی ہے۔ یہاں کے دال مِل میں شہر کے علاوہ باہری ضلعوں و ریاستوں کے مزدور کام کرتے ہیں۔ یہیں پر شام کے وقت دال اسٹاک کرنے کا بھاری بھرکم اسٹوریج گر گیا۔

حادثے میں وردھا کے باشندے سپروائزر بھاویش کڈوے، مدھیہ پردیش کے کھنڈوا کے رام پور باشندہ مکیش کائلے اور سریش کائلے کی موت ہو گئی۔ کھنڈوا کے رہنے والے کرن سنگھ دھوروے اور ایک دیگر زخمی ہے۔ اس معاملے کی جانچ لوہارا پولیس کر رہی ہے۔ حادثے کی اصل وجہ کا پتہ جانچ کے بعد ہی چل سکے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔