دہلی سے یوپی-بہار جانے والی 11 ٹرینیں 45 دنوں کے لیے منسوخ، دیکھیں فہرست
ناردن ریلوے کے سی پی آر او ہمانشو شیکھر اپادھیائے نے کہا کہ ’’سیکورٹی کے مد نظر مذکورہ فیصلے لیے گئے ہیں۔ مسافرین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
اپریل اور مئی کے ماہ میں دہلی-گورکھپور روٹ کی 11 ٹرینیں جو غازی آباد سے ہو کر گزرتی ہیں، منسوخ رہیں گی۔ دراصل گورکھپور اور اس کے آس پاس تیسرا ٹریک بچھایا جانے والا ہے، ساتھ ہی انٹر لاکنگ سمیت دیگر کاموں کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ جبکہ 9 ٹرینیں تاخیر سے چلائی جائیں گی اور کچھ ٹرینوں کے روٹس میں تبدیلی کی جائے گی۔ ناردن ریلوے کے سی پی آر او ہمانشو شیکھر اپادھیائے نے کہا کہ ’’سیکورٹی کے مد نظر مذکورہ فیصلے لیے گئے ہیں۔ مسافرین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، اس لیے محکمہ ریلوے پیشگی اطلاع کے ساتھ ساتھ ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘
یہ ٹرینیں منسوخ رہیں گی:
1. ٹرین نمبر 58-05057 گورکھپور-دہلی-گورکھپور اسپیشل ٹرین 8 مئی تک منسوخ رہے گی۔
2. ٹرین نمبر 78-05577 سہرسہ-آنند وہار- سہرسہ اسپیشل ٹرین 4 مئی تک منسوخ رہے گی۔
3. ٹرین نمبر 15273 رکسول-آنند وہار ایکسپریس 4 مئی تک منسوخ رہے گی۔
4. ٹرین نمبر 12571 گورکھپور-آنند وہار 19 اپریل سے 2 مئی تک منسوخ رہے گی۔
5. ٹرین نمبر 12572 آنند وہار-گورکھپور ایکسپریس 21 اپریل سے 4 مئی تک منسوخ رہے گی۔
6. ٹرین نمبر 12596 آنند وہار-گورکھپور ایکسپریس 22 اپریل سے 2 مئی تک منسوخ رہے گی۔
7. ٹرین نمبر 05050 امرتسر-چھپرہ اسپیشل ٹرین 26 اپریل اور 2 مئی کو منسوخ رہے گی۔
8. ٹرین نمبر 32-15531 سہرسہ-امرتسر ایکسپریس 27 اور 28 اپریل کو منسوخ رہے گی۔
9. ٹرین نمبر 12556 بھٹنڈہ-گورکھپور ایکسپریس 27 اپریل اور 2 مئی کو منسوخ رہے گی۔
10. ٹرین نمبر 87-15058 آنند وہار-گورکھپور ایکسپریس 30 اپریل اور 1 مئی کو منسوخ رہے گی۔
11. ٹرین نمبر 52-22551 دربھنگہ-جالندھر 3 اور 4 مئی کو منسوخ رہے گی۔
یہ ٹرینیں چلیں گی تاخیر سے:
1. 12557 مظفر پور - آنند وہار ایکسپریس 2 مئی کو 240 منٹ کی تاخیر سے چلے گی۔
2. 15903 ڈبرو گڑھ-چندی گڑھ ایکسپریس 2 مئی کو 240 منٹ کی تاخیر سے چلے گی۔
3. 12557 مظفر پور - آنند وہار ایکسپریس 3 مئی کو 150 منٹ کی تاخیر سے چلے گی۔
4. 12565 دربھنگہ-نئی دہلی ایکسپریس 3 مئی کو 150 منٹ کی تاخیر سے چلے گی۔
5. 12557 مظفر پور-آنند وہار ایکسپریس 120 منٹ کی تاخیر سے چلے گی۔
6. 12553 سہرسہ-نئی دہلی ایکسپریس 26 اپریل اور 2 مئی کو 180 منٹ تاخیر سے چلے گی۔
7. 12557 مظفر پور-آنند وہار ایکسپریس 27 اپریل کو 90 منٹ تاخیر سے چلے گی۔
8. 12553 سہرسہ-نئی دہلی ایکسپریس 3 مئی کو 150 منٹ تاخیر سے چلے گی۔
ان ٹرینوں کا بدلے گا روٹ:
02564 نئی دہلی-برونی اسپیشل ٹرین 2 مئی تک، 15707 کٹیہار-امرتسر ایکسپریس، 02569 دربھنگہ-نئی دہلی اسپیشل ٹرین، 02563 برونی-نئی دہلی اسپیشل ٹرین، 02570 نئی دہلی-دربھنگہ اسپیشل ٹرین 3 مئی تک، 13020 کاٹھ گودام-ہاوڑہ ایکسپریس 15 اپریل سے 2 مئی تک، 12494 برونی-جموں توی ایکسپریس 20 اور 27 اپریل کو، 05305 چھپرہ-آنند وہار اسپیشل ٹرین 24، 28 اپریل اور 1 مئی کو، 12212 آنند وہار-مظفر پور ایکسپریس 30 اپریل کو، 12492 جموں توی-برونی ایکسپریس، 14692 جموں توی-براونی ایکسپریس 2 مئی کو، 12554 نئی دہلی-سہرسہ ایکسپریس 26 اپریل کو، یکم مئی اور 2 مئی کو، 15903 ڈبرو گڑھ-چندی گڑھ ایکسپریس 25 اپریل کو تبدیل شدہ روٹ پر چلے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔