پیاز کے معاملے پر مہایوتی کو ناسک، پونے اور سولاپور میں نقصان اٹھانا پڑا: اجیت پوار

اجیت پوار نے کہا کہ ریاست کے پیاز اگانے والے اضلاع ناسک، پونے، احمد نگر اور سولاپور میں لوک سبھا انتخابات کے دوران اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے گئے پیاز سے متعلق مسائل کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑا

<div class="paragraphs"><p>اجیت پوار / سوشل میڈیا</p></div>

اجیت پوار / سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

پونے: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی کے صدر اجیت پوار نے کہا کہ ان کی پارٹی اور مہایوتی کو ریاست کے پیاز اگانے والے اضلاع ناسک، پونے، احمد نگر اور سولاپور میں لوک سبھا انتخابات کے دوران اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے گئے پیاز سے متعلق مسائل کی وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

اجیت پوار نے کہا، ’’مرکزی حکومت سے کہا گیا تھا کہ پیاز کے کاشتکاروں اور صارفین کو مطمئن کرنے کے لیے کوئی حل نکالا جائے۔ لیکن ایسا نہ ہونے کی وجہ سے مہایوتی کو لوک سبھا انتخابات میں ناسک، پونے، احمد نگر اور سولاپور میں نقصان اٹھانا پڑا۔‘‘

انہوں نے کہا، "جلگاؤں، ناسک، پونے، احمد نگر اور سولاپور اضلاع میں بڑی تعداد میں کسان پیاز اگاتے ہیں۔ پیاز کا مسئلہ اٹھائے جانے کے بعد پیاز کے کاشتکاروں میں ناراضگی تھی۔ اس لیے ہم نے مرکزی حکومت سے پیاز کے کاشتکاروں کو مطمئن کرنے کی اپیل کی تھی۔ لیکن ایسا نہ ہونے کی وجہ سے مہایوتی کو جلگاؤں اور راویر کے علاوہ ناسک، پونے، احمد نگر اور سولاپور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘

اجیت پوار نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے اپنے حالیہ دورہ دہلی کے دوران انہوں نے اس سلسلے میں مرکزی وزراء امت شاہ اور پیوش گوئل کو مطلع کیا تھا۔


اجیت پوار کا یہ بیان وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے کہنے کے 3 دن بعد آیا ہے کہ زرعی بحران نے مہایوتی کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’لوک سبھا انتخابات میں پیاز نے ہمیں ناسک میں، سویا بین اور کپاس نے مراٹھواڑہ اور ودربھ میں ہمیں رلا دیا۔‘‘

دریں اثنا، نائب وزیر اعلیٰ نے اس بات کی تردید کی کہ سینئر وزیر چھگن بھجبل راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے سنیترا پوار کو نامزد کرنے کے پارٹی کے فیصلے سے ناخوش ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’یہ مکمل طور پر جھوٹ ہے، پارٹی کے سینئر لیڈر پرفل پٹیل، ریاستی صدر سنیل تٹکرے اس معاملے میں پہلے ہی واضح کر چکے ہیں، بھجبل نے بھی یہ کہا ہے کہ وہ اس فیصلے سے ناراض نہیں ہیں۔‘‘

سنیترا پوار کی جمعرات کو نامزدگی کے وقت مہایوتی لیڈروں کی غیر موجودگی پر اجیت پوار نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے فیصلے کے بارے میں سی ایم شندے کو پہلے ہی مطلع کر دیا تھا، جب کہ دوسرے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس ممبئی سے باہر ہونے کی وجہ سے نہیں آ سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔