مہاراشٹر: تصادم میں ہلاک 13 نکسلیوں کی شناخت مکمل، گرفتاری پر 60 لاکھ روپے کا تھا انعام

پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خودسپردگی کر چکے نکسلیوں نے مارے گے نکسلیوں کی شناخت کی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

گڑھ چرولی: مہاراشٹر کے ضلع گڑھ چرولی کے پیڈی جنگل میں جمعہ کے روز ایک جھڑپ میں مارے گئے تمام 13 نکسلیوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولیس نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خودسپردگی کر چکے نکسلیوں نے مارے گے نکسلیوں کی شناخت کی۔ ہلاک ہوئے نکسلیوں میں زیادہ تر کسانسردالم کے سینئر کیڈر تھے اور ان سب پر ریاستی حکومت نے 60 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

ریلیز کے مطابق مارے گئے نکسلیوں کی شناخت نندنی عرف پریم بتی مڈاوی، ایریا کمیٹی ممبر، کسانسر ایل او ایس، ( اس پر چھ لاکھ روپے کا انعام)، ستیش عرف ادوے موہندا، منڈل ایریا کمیٹی ممبر، کمپنی -4 (16 لاکھ) روپے )، کشور عرف شیو گاوڈے، پارٹی ممبر، کمپنی۔4 (چار لاکھ روپے)، روپیش عرف لنگا گاوڈے، ڈپٹی کمانڈر کسانسرا ایل او ایس (چھ لاکھ روپے)، سیوانتی ہیڈو، پارٹی ممبر، کسانسر ایل او ایس (دو لاکھ روپے)، کشور ہولی جن ملیشیا، پیڈی علاقہ (دو لاکھ روپے)، کرانتی عرف مینا متمی، پارٹی ممبر، کسانسر ایل او ایس (دو لاکھ روپے)۔


ان کے علاوہ گنی عرف بکلی ہیچمی، پلاٹون کمپنی ممبر، کمپنی -4 (چار لاکھ روپے)، رجنی او ڈی، پارٹی ممبر، کسانسر ایل او ایس اومیش پارسا، ایریا کمیٹی ممبر، کسانسر ایل او ایس (چھ لاکھ روپیہ)، سگنا عرف وسنتی ناروٹے، پارٹی (دو لاکھ روپے) ممبر، چٹاگانگ دلم (دو لاکھ روپے)، سومری عرف سنیتا نیتم ممبر، کسانسر ایل او ایس (چھ لاکھ روپے) اورروہت عرف منیش کرمی پارٹی ممبر کسانسر ایل او ایس پر بھی دو لاکھ روپے کا انعام تھا۔ ان سبھی کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ان نکسلیوں پر قتل، آتش زنی، انکاؤنٹر وغیرہ جیسے سنگین جرم مختلف تھانوں میں درج تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔