مہاراشٹر: خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے 273 نئے معاملے اور دو مریض فوت

تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے یو این آئی کے ذریعہ موصولہ تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد میں 47 نئے کیسز اور 2 اموات کے ساتھ سرفہرست رہا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 273 نئے کیسز اور 2 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ یہ اطلاع طبی حکام نے منگل کے روز دی ہے۔ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے یو این آئی کے ذریعہ موصولہ تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد میں 47 نئے کیسز اور 2 اموات کے ساتھ سرفہرست رہا، اس کے بعد بیڈ میں 113، عثمان آباد میں 81، لاتور میں 16، ناندیڈ میں 8، پربھنی میں7، اور ہنگولی میں ایک کیس درج کیا گیا، جبکہ جالنا میں کوئی کیس نہیں ہے۔

دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹرا میں کورونا کے 6017 نئے کیس درج ہوئے، جس سے ریاست میں انفیکشن کی مجموعی تعداد 6220207 ہوگئی، جبکہ اسی دوران 66 لوگوں کی موت ہوجانے سے اموات کی مجموعی تعداد 127097 ہوگئی ہے۔ ریاست کی بازیابی کی شرح اب 96.35 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 2.04 فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔