مدھیہ پردیش: شیوراج سنگھ نے کی کورونا سے متعلق پابندیوں کو ہٹانے کی ہدایت

شیوراج چوہان نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ میٹنگ میں انہوں نے کووڈ سے متعلق پابندیوں کو ختم کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بعض ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔

شیوراج سنگھ چوہان، تصویر آئی اے این ایس
شیوراج سنگھ چوہان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کے روز ایک اہم فیصلہ کیا اور کورونا سے متعلق پابندیوں کو ختم کرنے کی ہدایت دی۔ چوہان نے یہ ہدایت یہاں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم میٹنگ میں دی۔ اس میٹنگ میں وزیر صحت پربھورام چودھری، طبی تعلیم کے وزیر وشواس سارنگ اور محکمہ داخلہ اور صحت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

شیوراج چوہان نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ میٹنگ میں انہوں نے کووڈ سے متعلق پابندیوں کو ختم کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بعض ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔ جنرل ایڈمنسٹریشن اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس سلسلے میں ضروری ہدایات جلد جاری کی جائیں گی۔


میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ویکسین کی دونوں خوراکوں کی مہم کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ مدھیہ پردیش میں کورونا سے متعلق پابندیاں مارچ 2020 کے تیسرے ہفتے میں پہلے لاک ڈاؤن لگانے کے ساتھ نافذ کی گئیں تھیں۔ تاہم، دوسری لہر کی شدت کم ہونے کے بعد، پابندیوں میں بتدریج نرمی کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔