مدھیہ پردیش: شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد 100 سے زیادہ افراد بیمار، اسپتال میں داخل

دھامنود بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بی آر کوشل کے مطابق تقریباً 20 لوگوں کو سرکاری صحت مرکز میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دیگر کو مختلف نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کے دھامنود علاقے میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 100 سے زائد افراد بیمار ہو گئے۔ ان لوگوں نے الٹی اور پیٹ میں درد کی شکایت کی۔ انہیں فوری طور پر علاقے کے سرکاری اسپتال اور نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔

دھامنود بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بی آر کوشل کے مطابق تقریباً 20 لوگوں کو سرکاری صحت مرکز میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دیگر کو مختلف نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹر بی آر کوشل نے بتایا کہ یہ لوگ علاقے کے ایک مندر میں شادی کی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ تقریب میں کھانا کھانے کے بعد انہیں الٹیاں ہونے لگیں، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فی الحال یہ لوگ خطرے سے باہر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔