مدھیہ پردیش ضمنی اسمبلی انتخاب: کانگریس نے 15 امیدواروں کی فہرست جاری کی، دیکھیں تفصیل...

جاری فہرست کے مطابق مرینا ضلع کے دیمنی اسمبلی سیٹ سے رویندر سنگھ تومر کو پارٹی کا امیدوار بنایا گیا ہے جب کہ امبا سے ستیہ پرکاش سکروار، گوہد سے میوا رام جاٹو اور گوالیار سے سنیل شرما پارٹی امیدوار ہیں

کانگریس، تصویر یو این آئی
کانگریس، تصویر یو این آئی
user

تنویر

مدھیہ پردیش میں ضمنی اسمبلی انتخاب کی تیاریاں سبھی پارٹیاں زور و شور سے کر رہی ہیں۔ ایک طرف بی جے پی اس کوشش میں لگی ہے کہ اقتدار اس کے ہاتھ سے نہ جانے پائے، اور دوسری طرف کانگریس چاہتی ہے کہ وہ نمایاں کامیابی کے ساتھ ایک بار پھر برسراقتدار ہو۔ اس درمیان کانگریس نے 15 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری مکل واسنک کے دستخط اور پارٹی صدر سونیا گاندھی کی اجازت کے بعد 15 امیدواروں کی فہرست آج جاری ہو گئی اور اس کے ساتھ ہی ان لوگوں کا انتظار ختم ہو گیا جو یہ جاننا چاہتے تھے کہ آخر کس امیدوار کو کس سیٹ سے کھڑا کیا جائے گا۔ جاری فہرست کے مطابق مرینا ضلع کے دیمنی اسمبلی سیٹ سے رویندر سنگھ تومر کو پارٹی کا امیدوار بنایا گیا اور امبا سے ستیہ پرکاش سکروار، گوہد سے میوا رام جاٹو، گوالیار سے سنیل شرما، ڈبرا سے سریش راجے، بھانڈیر سے پھول سنگھ بریا کو ٹکٹ ملا ہے۔


باقی 9 سیٹوں کے لیے ڈابرا سے سریش راجے، کریرا سے پرگی لال جاٹو، بموری سے کنہیا لال اگروال، اشوک نگر سے آشا ڈوہرے، انوپ پور سے وشوناتھ سنگھ کنجم، سانچی سے مدن لال چودھری اہیروار، آگر سے وپن وانکھیڑے، ہٹ پیپلیا سے راجویر سنگھ بگھیل، نیپا نگر سے رام کشن پٹیل اور سانویر سے پریم چند گڈو کو کانگریس نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Sep 2020, 4:11 PM
/* */