مدھیہ پردیش: راجہ مہر بھوج مجسمہ تنازعہ کو لے کر 35 ملزمان جیل بھیجے گئے

مجسمہ تنازعہ پر شرارتی عناصر کی طرف سے آگرہ-ممبئی قومی شاہراہ پر واقع نور آباد، بانمور اور سرائچھولا تھانے کے علاقوں میں نجی مسافر بسوں کی توڑ پھوڑ کے تعلق سے بھی پولیس ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔

جیل، علامتی تصویر آئی اے این ایس
جیل، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مورینا: مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں ایک مجسمے کے تعلق سے تنازعہ میں تقریباً سو افراد کو ملزم بنایا گیا ہے، جن میں سے 35 کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مجسمہ تنازعہ اور ملزمان کے ذریعہ سوشل میڈیا پر سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے والی پوسٹ ڈالنے والے سماج دشمن عناصر کی نشان دہی کرکے 35 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں تقریباً سو افراد کو ملزم بنایا ہے۔ گرفتار کئے گئے تمام 35 ملزمان کو کل یہاں کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا اور وہاں سے سب کو جیل بھیج دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مجسمہ کے تنازعہ پر شرارتی عناصر کی طرف سے آگرہ-ممبئی قومی شاہراہ پر واقع نور آباد، بانمور اور سرائچھولا تھانے کے علاقوں میں نجی مسافر بسوں کی توڑ پھوڑ کے معاملات میں بھی پولیس ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 23 ​​ستمبر کو مدھیہ پردیش کے گوالیار میں مہیر بھوج کے مجسمے کے تنازع کے بعد دونوں اطراف کے لوگ آمنے سامنے آگئے، جس سے مورینا میں سماجی ہم آہنگی بگڑنے کی صورت حال پیدا ہوگئی تھی۔ لیکن بعد میں انتظامیہ نے دونوں برادریوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے صورتحال کو سنبھالا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔