آرہ میں لوک مانیہ تلک ٹرین کی بوگی میں آگ، مسافروں نے کود کر بچائی جان

بہار کے آرہ میں لوک مانیہ تلک ٹرین کی اے سی بوگی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی ہوئی۔ ہولی کی وجہ سے مسافروں کی تعداد کم تھی اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔ مسافروں نے بوگی سے کود کر جان بچائی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار کے آرہ میں لوک مانیہ تلک اسپیشل ٹرین کی اے سی بوگی میں آگ لگنے کی خبر ہے۔ کئی مسافروں نے ٹرین سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ معلومات کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث ٹرین کی اے سی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ بہار کے بھوج پور کے تحت دانا پور-پنڈت دین دیال اپادھیائے ریلوے سیکشن کے کاری ساتھ اسٹیشن کے قریب پیش آیا، ہولی اسپیشل ٹرین میں آگ لگ گئی۔ ٹرین کی اے سی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی۔ ٹرین دانا پور سے لوک مانیہ تلک جا رہی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ رات تقریباً 2 بجے دانا پور سے ممبئی جانے والی ہولی اسپیشل میں اچانک شارٹ سرکٹ ہو گیا اور کچھ ہی دیر میں ٹرین کی اے سی بوگی میں آگ لگ گئی۔ ہولی کی وجہ سے ٹرین میں مسافروں کی تعداد بہت کم تھی، اس لیے ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ دریں اثناء ریلوے نے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے جس پر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ہیلپ لائن نمبر

دانا پور ہیلپ لائن نمبر -06115232401، آرہ ہیلپ لائن نمبر -9341505981 اور بکسر ہیلپ لائن نمبر -9341505972 ہے۔


اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی جانچ شروع کی۔ مین لائن پر آگ لگنے کے باعث ایک درجن ٹرینوں کے آپریشن میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تاہم بوگی کو ٹرین سے الگ کر کے ہولی اسپیشل ٹرین کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ ڈی آر ایم جینت کمار، پی ایس سی او پربھات کمار، آر پی ایف آئی جی امریش کمار، سینئر ڈی سی ایم سرسوتی چندرا، آر پی ایف کمانڈنٹ پی کے پانڈا، سینئر ڈی ایم -3 سنتوش کمار سمیت کئی افسران موقع پر موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔