لوک سبھا انتخابات: دوسرے مرحلے کی 12 ریاستوں کی 88 سیٹوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

دوسرے مرحلے میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، ایم پی، راجستھان، تریپورہ، یوپی اور مغربی بنگال، منی پور میں 88 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی

<div class="paragraphs"><p>وائناڈ میں پرچہ نامزدگی داخل کرتے راہل گاندھی / یو این آئی</p></div>

وائناڈ میں پرچہ نامزدگی داخل کرتے راہل گاندھی / یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 12 ریاستوں کی 88 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج (4 اپریل 2024) آخری تاریخ ہے۔ کل یعنی 5 اپریل کو جموں و کشمیر کے علاوہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ کی جائے گی۔ جموں و کشمیر میں 6 اپریل کو جانچ ہوگی۔ نامزدگیوں کے دوسرے مرحلے کے بعد 26 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔

دوسرے مرحلے میں جن ریاستوں میں ووٹنگ ہوگی ان میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، ایم پی، راجستھان، تریپورہ، یوپی اور مغربی بنگال اور منی پور کے بیرونی علاقہ کی ایک سیٹ شامل ہے۔

خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 مارچ تھی۔ پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان کے ساتھ اروناچل پردیش اور سکم اسمبلی انتخابات کے لیے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 نشستوں پر 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ 27 مارچ 20 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نامزدگی کی آخری تاریخ تھی۔ تاہم، بہار میں تہواروں کی وجہ سے نامزدگی کی آخری تاریخ 28 مارچ مقرر کی گئی تھی۔


<div class="paragraphs"><p>وائناڈ میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل روڈ شو کرنے راہل گاندھی / یو این آئی</p></div>

وائناڈ میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل روڈ شو کرنے راہل گاندھی / یو این آئی

دریں اثنا، تمام سیٹوں پر کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے اور گزشتہ روز کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بہن پرینکا گاندھی اور بڑی تعداد میں حامیوں کی موجودگی میں کیرالہ کی وائناڈ سیٹ سے کاغذات نامزدگی داخل کر دئے۔ وائناڈ سے موجودہ رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے قبل ایک روڈ شو کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔