لوک سبھا انتخابات: 2024 میں قسمت آزمائیں گے آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر

امیتابھ ٹھاکر نے کہا کہ وہ بہتر سماج کے قیام کے لئے لگاتار کوشاں رہنے والے جئے پرکاش نارائن اور چندر شیکھر کی دھرتی کو پوری ایمانداری اور خلوص دل سے خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

امیتابھ ٹھاکر، تصویر آئی اے این ایس
امیتابھ ٹھاکر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بلیا پارلیمانی سیٹ سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹھاکر نے اتوار کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئی تشکیل شدہ سیاسی پارٹی 'ادھیکار سینا' کے نشان پر انتخابی میدان میں اتریں گے۔ امیتابھ نے کل ہی ادھیکار سینا کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

امیتابھ ٹھاکر نے کہا کہ انہوں نے بلیا کو اس کی ثقافت اور تاریخی پس منظر کی وجہ سے منتخب کیا ہے۔ بلیا کی جدوجہد آزادی میں خاص کردار رہا ہے، خاص کر 1942 کے بھارت چھوڑو تحریک میں چتو پانڈے کی ماتحتی میں انگریزوں سے آزاد اعلان کرنے کی وجہ سے باغی بلیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔


امیتابھ ٹھاکر نے مزید کہا کہ وہ بہتر سماج کے قیام کے لئے لگاتار کوشاں رہنے والے جئے پرکاش نارائن اور چندر شیکھر کی دھرتی کو پوری ایمانداری اور خلوص دل سے خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔