ضمنی انتخاب: دہلی کی راجندر نگر اسمبلی سیٹ سے عآپ کے درگیش پاٹھک فتح یاب

عام آدمی پارٹی نے راگھو چڈھا کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی سیٹ پر عام آدمی پارٹی نے درگیش پاٹھک کو میدان میں اتارا تھا، جنہوں نے راجندر نگر اسمبلی سیٹ سے انتخاب جیت لیا ہے

عآپ لیڈر درگیش پاٹھک
عآپ لیڈر درگیش پاٹھک
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی پر عام آدمی پارٹی کا غلبہ برقرار ہے۔ عام آدمی پارٹی نے راجندر نگر اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں 11 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار درگیش پاٹھک 11555 ووٹوں کے فرق سے کامیاب ہوئے۔

راجندر نگر اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے رہنے والے راگھو چڈھا نے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے کے بعد اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ راگھو چڈھا کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی سیٹ پر ضمنی انتخاب میں عام آدمی پارٹی نے جیت کی ہیٹ ٹرک لگائی ہے۔ اس سے قبل ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہوئی۔


دہلی کی حکمراں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے راجندر نگر اسمبلی سیٹ سے جیت کی ہیٹ ٹرک کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت جھونک دی تھی۔ عام آدمی پارٹی نے اس سیٹ سے درگیش پاٹھک کو میدان میں اتارا تھا، جو راگھو چڈھا کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ 2015 اور 2020 کے انتخابات میں یہ سیٹ عام آدمی پارٹی کے امیدوار نے جیتی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔