مدھیہ پردیش میں درجن بھر سے زائد شہروں میں لاک ڈاؤن

لاک ڈاؤن کے دوران بے حد زیادہ ضروری خدمات کو رخصت دی گئی ہے۔ حالانکہ آج کورونا ویکسینیشن مراکز پر ٹیکہ کاری کا کام پوری ریاست میں جاری ہے

مدھیہ پردیش لاک ڈاؤن / آئی اے این ایس
مدھیہ پردیش لاک ڈاؤن / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش میں کورونا کے کیسز بڑھنے اور اس پر قابو پانے کی جد و جہد کے درمیان آج دارالحکومت بھوپال سمیت ایک درجن شہروں میں اتوار کے روز لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مکمل اثر نظر آیا۔ اس دوران سڑکیں سنسان نظر آئیں۔

بھوپال کے علاوہ اندور، جبل پور، بیتول، چھندواڑہ، کھرگون، رتلام، گوالیار، اجین، وِدیشا، نرسنگھ پور اور سونسر میں ہفتے کی رات نو بجے سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے جو پیر کی صبح چھ بجے تک جاری رہے گا۔ ریاست کے 52 اضلاع کے ان شہروں میں کورونا کی وبا مسلسل کئی دنوں سے دیکھی جا رہی ہے، لہٰذا 15 دن کے دوران ان مقامات پر اسی طرح لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


لاک ڈاؤن کے دوران بے حد زیادہ ضروری خدمات کو رخصت دی گئی ہے۔ حالانکہ آج کورونا ویکسینیشن مراکز پر ٹیکہ کاری کا کام پوری ریاست میں جاری ہے اور لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ٹیکہ لگوانے والوں کو آنے جانے کی چھوٹ دی گئی ہے۔ مستقبل میں مزید کچھ شہروں میں اتوار کے روز لاک ڈاؤن لگنے کے امکان سے انکار نہیں کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سینیئر افسران کے ساتھ ہر دن ریاست میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور حالات کے پیش نظر مقامی سطح پر ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں لاک ڈاؤن اور دیگر ضروری فیصلہ ریاستی حکومت کے اتفاق سے کیے جا رہے ہیں۔


ریاست میں 52 میں سے 27 سے زائد اضلاع میں اب ہر دن 20 سے زیادہ مریض مسلسل مل رہے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ جہاں یومیہ 20 سے زائد کورونا مریض ملیں وہاں کورونا پر قابو پانے کے لیے مزید ضروری اقدامات کیے جائیں۔ حکومت کی یہ بھی کوشش ہے کہ معاشی سرگرمیاں نہ رکیں اور لاک ڈاؤن کا بھی سہارا نہ لینا پڑے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔