پٹرول-ڈیزل کے داموں میں مسلسل پانچویں دن کوئی کمی نہیں

بین الاقوامی بازار میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود، مقامی طور پر آج مسلسل پانچویں روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی

پٹرول اور ڈیزل/ تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل/ تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک بھر میں آج مسلسل پانچویں روز پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اس سے قبل منگل کے پٹرول 22 پیسے اور ڈیزل 23 پیسے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔ جس کے بعد دہلی میں پٹرول کے دام 22 پیسے کم ہوکر 90.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل بھی 23 پیسے کی کمی کے ساتھ 80.87 روپے فی لیٹر پر آگئے۔

خیال رہے کہ چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات جاری ہیں اور ایک طویل عرصہ تک پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد عوام کو یہ امید تھی کہ اب ان کے داموں میں کمی واقعہ ہوگی لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ حالانکہ، بین الاقوامی بازار میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی اطلاع ہے۔


آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، لندن برینٹ کروڈ 64 ڈالر فی بیرل کو عبور کرگیا ہے۔ ملک کے چاروں میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے: -

دہلی 90.56، 80.87

ممبئی 96.98، 87.96

چنئی 92.58، 85.88

کولکتہ 90.77، 83.75

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔