یوپی میں پھر بڑھایا گیا لاک ڈاؤن، اب پیر کی صبح تک جاری رہیں گی پابندیاں

کورونا کی دوسری لہر نے اتر پردیش کو بھی بڑے پیمانے پر متاثر کیا ہے۔ پنچایت انتخابات کے بعد ریاست کے گاؤں پر انفیکشن کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

لکھنؤ: لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں کو لوٹنے کی جستجو میں پیدل چلتے مہاجرین / یو این آئی
لکھنؤ: لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں کو لوٹنے کی جستجو میں پیدل چلتے مہاجرین / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: ریاستی حکومت نے اتر پردیش میں جاری لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے، اب یہ لاک ڈاؤن 10 مئی کی صبح 7 بجے تک نافذ رہے گا۔ پہلے جمعرات یعنی 6 مئی کی صبح 7 بجے تک لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، تاہم اب کورونا بحران کی بے قابو صورت حال کے پیش نظر اسے بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر نے اتر پردیش کو بھی بڑے پیمانے پر متاثر کیا ہے۔ پنچایت انتخابات کے بعد ریاست کے گاؤں پر انفیکشن کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ وہیں حکومت نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ویکسینیشن اور سینیٹائیزیشن کے کام میں تیزی لائی جائے۔ لاک ڈاؤں کے دوران اشیائے ضروریہ، ادویات کی دکانات سمیت ای کامرس ڈلیوری جاری رہے گی۔


دریں اثنا، یوپی حکومت کی جانب سے ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صنعتی سرگرمیوں، میڈیکل یا ضرویری خدمات کی فراہمی، اشیائے ضروریہ کا ٹرانسپورٹ، ای کامرس آپریشنز، ایمرجنسی طبی خدمات فراہم کرنے والے افراد اور ٹیلی فون، ڈاک خدمات، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد کو ای پاس لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس سے قبل حکومت بہار نے 15 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر بہار حکومت نے پٹنہ ہائی کورٹ کی پھٹکار کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ لاک ڈاؤن بہار میں آج یعنی بدھ کے روز سے نافذ ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */