’مغربی بنگال کی طرح بی جے پی کو اتراکھنڈ، پنجاب، اتر پردیش اور راجستھان میں بھی منہ کی کھانی پڑے گی‘

راجستھان میں بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے ڈاکٹر سبھاش گرگ نے کہا کہ بی جے پی میں یہ معلوم نہیں ہے کہ ان کا لیڈر کون ہے۔ راجستھان میں مستقبل کے وزیر اعلیٰ کے نام پر آٹھ لوگ دوڑ میں ہیں۔

سبھاش گرگ / ٹوئٹر
سبھاش گرگ / ٹوئٹر
user

یو این آئی

بھرت پور: راجستھان کے تکنیکی تعلیم اور آیوروید کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش گرگ نے کہا ہے کہ مغربی بنگال کی طرح بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اتراکھنڈ، پنجاب، اتر پردیش اور راجستھان میں بھی منہ کی کھانی پڑے گی۔ نئے سال کے موقع پر ہفتہ کو بھرت پور پہنچے ڈاکٹر گرگ نے یہ بات کہی۔

راجستھان میں بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں یہ معلوم نہیں ہے کہ ان کا لیڈر کون ہے۔ راجستھان میں مستقبل کے وزیر اعلیٰ کے نام پر آٹھ لوگ دوڑ میں ہیں اور اس کے پاس کوئی موضوع نہیں ہے۔ وہ صرف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگاتی ہے۔


انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی میں آپس میں لڑائی ہے۔ وہ نہیں جانتے کہ ان کا لیڈر کون ہے اور ان کے گھر میں اتحاد نہیں ہے۔ جب پارٹی ہی متحد نہیں ہے تو بی جے پی ریاست میں اتحاد کے ساتھ 2023 کا الیکشن کیسے لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جذباتی بنیادوں پر ملک میں عوام کا مزاج بدلنا چاہتی ہے، لیکن ملک کے عوام صرف ترقی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے اتراکھنڈ، پنجاب، اتر پردیش اور راجستھان کے آئندہ انتخابات میں بی جے پی کی حالت مغربی بنگال جیسی ہونے والی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔