پرینکا گاندھی نے چوڑی بنانے والی ایک دلت خاتون کو تحفہ بھجوایا

کانگریس کے ضلع صدر ستارہ کے گھر گئے اور انہیں تحائف سے بھرا تھیلا پیش کیا، اس تھیلے میں ایک اینڈرائیڈ اسمارٹ فون، ان کی تینوں بیٹیوں کے لئے کپڑے، اونی کمبل، پریشر ککر اور کچھ دیگر برتن موجود تھے

پرینکا گاندھی، تصویر قومی آوز/ویپن
پرینکا گاندھی، تصویر قومی آوز/ویپن
user

قومی آوازبیورو

فیروز آباد: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک چوڑی بنانے والی دلت خاتون ستارہ جاٹو کو ایک اسمارٹ فون اور تحائف سے بھرا ایک بیگ بھیجا ہے۔ پرینکا گاندھی گزشتہ ہفتے اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع میں ستارہ کے گھر ان سے ملاقات کے لئے پہنچی تھیں۔

کانگریس کے ضلع صدر سندیپ تیواری ہفتہ کے روز ستارہ کے گھر گئے اور انہیں تحائف سے بھرا تھیلا پیش کیا۔ اس تھیلے میں ایک اینڈرائیڈ اسمارٹ فون، ان کی تینوں بیٹیوں کے لئے کپڑے، اونی کمبل، پریشر ککر اور کچھ دیگر برتن موجود تھے۔


ستارہ کی عمر 35 سال ہے اور وہ ان تحائف کو حاصل کرنے کے بعد بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی لیڈر سے تحفہ ملنے کی امید نہیں تھی۔

خیال رہے کہ کچھ وقت قبل پرینکا گاندھی نے ترکیا گاؤں کا دورہ کیا تھا جہاں وہ ستارہ کے گھر گئی تھیں، اس وقت ستارہ نے اپنی مشکلات پرینکا کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ پرینکا نے ستارہ کے گھر ایک کپ چائے بھی پی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔