مجھے ہندوستان میں رہنے دو، واپس گئی تو سنگسار کر دیں گے: پاکستانی خاتون کی دہائی

پاکستان سے غیر قانونی طور پر آئی سیما حیدر نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے اپیل کی ہے کہ انہیں ہندوستان میں رہنے دیں۔

<div class="paragraphs"><p>سیما حیدر، ویڈیو گریب</p></div>

سیما حیدر، ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

چار بچوں کی ماں پاکستانی خاتون سیما، جسے نیپال کے راستے ہندوستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اس نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ہندوستان میں رہنے دینے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے سیما کی پب جی پر سچن نامی ہندوستانی شخص کے ساتھ ملاقات ہوئی اور اسے سچن سے محبت ہو گئی اور وہ اس محبت میں سرحدیں پار کر کے ہندوستان آ گئی۔ اس نے اب اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے اپیل کی ہے کہ وہ اسے ہندوستان میں رہنے کی اجازت دیں۔ سیما نے کہا کہ اگر وہ پاکستان واپس گئی تو پاکستانی لوگ ان کو سنگسار کر دیں گے۔

سیما نے آج تک کے ساتھ انٹرویو میں یوگی آدتیہ ناتھ سے درخواست کی "براہ کرم مجھے سچن کے ساتھ ہندوستان میں رہنے دیں۔ اگر آپ نے مجھے پاکستان واپس بھیجا تو وہ مجھے سنگسار کر دیں گے۔ میں پاکستان واپس جانے کے بجائے یہیں مرنا پسند کروں گی۔‘‘ واضح رہے یہ اپیل انہوں نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد کی۔


4 جولائی کو سیما، اس کے عاشق سچن اور سچن کے والد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے تینوں کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا تاہم انہیں ہفتے کے روز ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ واضح رہے دونوں نے 4 جولائی کو میڈیا اور پولیس کے سامنے ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ انہیں شادی کرنے اور ہندوستان میں ایک ساتھ رہنے کی اجازت دیں۔

سیما نے اپنے شوہر غلام حیدر کے ان دعوؤں کو بھی مسترد کر دیا جو انہوں نے ہندوستانی حکومت سے اپنی اپیل میں کیے تھے۔ سیما نے یہ بھی بتایا کہ اس کا شوہر اسے مارتا تھا اور اس کے چہرے پر مرچوں کا پاؤڈر ڈال کر تشدد کرتا تھا جبکہ وہ گزشتہ چار سال سے غلام کے ساتھ نہیں رہ رہی تھی۔ سیما نے مزید کہا کہ سچن نے ان کے چاروں بچوں کے ساتھ رہنے کے لئے تیار ہیں۔


سیما کے پاکستانی شور غلام حیدر نے ایک ویڈیو اپیل جاری کی، جس میں انہوں نے نریندر مودی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی بیوی اور بچوں کو پاکستان واپس بھیج دیں، جہاں وہ ایک بار پھر ایک خاندان کے طور پر اکٹھے ہو سکیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کی اہلیہ کو پب جی کے ذریعے ہندوستان آنے کے لیے لالچ دیا گیا۔ میڈیا کا ان کی "غیر متوقع حمایت" کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے، انہوں نے کہا"میں ہندوستانی میڈیا کا اظہار تشکر کرتا ہوں، جن کے ذریعے میں اپنی بیوی اور بچوں کو تلاش کر سکا"۔

2019 میں، سیما اور سچن کی ملاقات پب جی کے ذریعے ہوئی اور وقت کے ساتھ ساتھ قریب تر ہوتے گئے۔ سیما نیپال کے راستے اس سال مارچ میں ہندوستان آئی۔ ان دونوں کا تعلق تقریباً تین سال پرانا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔