ملک میں 11 دن میں تیسری بار کورونا کے 20 ہزار سے کم معاملے

گزشتہ 11 دنوں میں یہ تیسرا موقع ہے جب وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 20 ہزار سے کم رہی ہے۔ اس سے قبل 19 دسمبر کو 19556 اور 27 دسمبر کو 18732 کیسز درج کیے گئے تھے۔

کورونا وائرس / یو این آئی
i
user

یو این آئی

نئی دہلی: کورونا وائرس کی سست رفتار کی وجہ سے اور گزشتہ 11 دنوں میں تیسری مرتبہ ملک میں 20 ہزار سے بھی کم کووڈ-19 کے نئے کیسز کی رپورٹ ہے، جس سے شفایابی کی شرح میں مسلسل اضافے سے فعال کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 16432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 24 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔ گزشتہ 11 دنوں میں یہ تیسرا موقع ہے جب وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 20 ہزار سے کم رہی ہے۔ اس سے قبل 19 دسمبر کو 19556 اور 27 دسمبر کو 18732 کیسز درج کیے گئے تھے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 24900 مریض شفایاب ہوئے جس سے مجموعی تعداد 98.07 لاکھ ہوگئی ہے اور اس کی شرح 95.92 فیصد ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 8720 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 2.68 لاکھ رہ گئی اور اس کی شرح 2.63 فیصد رہی۔ اسی عرصے میں 252 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 148153، اور شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

ریاست مہاراشٹر میں فعال کیسز کی تعداد 2053 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 58،294 ہو گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ریاست میں 18.14 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے نجات حاصل کر چکے ہیں جبکہ مزید 50 مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 49،305 ہوگئی ہے۔

ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد گھٹ کر 64،205 رہ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 2990 اور شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 6.76 لاکھ ہوگئی ہے۔ فعال کیسز کے معاملہ میں کیرالہ اب بھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔


قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تعداد 416 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 6297 رہ گئی ہے۔ وہیں کورونا سے 21 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10،474 ہوگئی ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں 6.06 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 12،566 ہے جبکہ اب تک 12،070 مریض ہلاک اور 8.92 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران فعال کیسز کی تعداد گھٹ کر 3423 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 7098 افراد کورونا سے ہلاک اور 8.70 لاکھ سے زیادہ مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔