معروف اداکارہ ششی کلا چل بسیں، پہلی مرتبہ اداکارہ نورجہاں نے دیا تھا موقع

ششی کلا نے سو سے زائد فلموں میں ادارکای کے جوہر دکھائے، للیتا پوار کے بعد منفی رول کے لیے انہیں ہی چانس دیا جاتا تھا۔ وہ 4 اگست 1932 کو مہاراشٹر کے شہر شولاپور میں پیدا ہوئی تھیں۔

ششی کلا، تصویر آئی اے این ایس
ششی کلا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: ہندی فلم انڈسٹری کی ایک باصلاحیت اور بزرگ اداکارہ اور ویمپ کے لیے جانی پہچانی جانے والی اداکارہ ششی کلا کا 88 سال کی عمر میں جنوبی جنوبی ممبئی کے متمول علاقہ قلابہ میں گزشتہ روز دوپہر میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے فلموں میں ہیروئین اور ویلن دونوں کردار ادا کیے تھے۔

ششی کلا نے سو سے زائد فلموں میں ادارکای کے جوہر دکھائے، للیتا پوار کے بعد منفی رول کے لیے انہیں ہی چانس دیا جاتا تھا۔ وہ 4 اگست 1932 کو مہاراشٹر کے شہر شولاپور میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے، لیکن بچپن عیش وآرام سے گزرا تھا، کیونکہ ان کے والد ایک بڑے تاجر تھے اور ششی کلا کے چھ بھائی بہن تھے۔


ششی کلا کو بچپن سے ناچ گانے کا شوق رہا، ان کے والد کی تجارت ٹھپ ہونے کے بعد وہ کام کی تلاش میں بمبئی آگئے، اس درمیان ششی کلا بھی فلموں میں جدوجہد کرنے لگیں، ان کی ملاقات اداکارہ نورجہاں سے ہوئی تھی۔ ان کی پہلی فلم زینت تھی، جسے نورجہاں کے شوہر شوکت رضوی نے بنایا تھا۔ انہوں نے تین بتی چار راستہ، سرگرم ہمجولی، چوری چوری، نیل کمل، انوپما جیسی فلموں میں کام کیا، گنراہ میں بھی شہرت حاصل ہوئی تھی۔

چند سال قبل سلمان خان اور شاہ رخ خان کی ماں کا رول بھی کیا۔ فلموں کے ساتھ ساتھ ششی کلا نے ٹی وی میں بھی کام کیا تھا۔ مشہور سرئیل سونا پری میں فرٹی کی دادی کے رول میں نظر آئی تھیں۔2007 میں انہیں حکومت ہند نے پدم شری کے خطاب سے نوازا تھا۔ انہوں نے معاون اداکار کے طور پر فلم فئیر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے اشوک کمار، شمشی کپور، منوج کمار کے ساتھ بھی ہیروئین کا رول کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔