مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن جیسی پابندیاں

دن میں دفعہ 144لاگو، بنیادی ضروریات کی خدمات جاری رہیں گی، ویک اینڈ لاک ڈاؤن کا اعلان

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کورونا کے بحران سے مقابلہ کرنے کے لیے مہاراشٹر حکومت نے کچھ سخت فصیلہ کرتے ہوئے کل شام سے رات کے کرفیو کا اعلان کر دیا ہے جبکہ دن میں دفعہ144لاگو رہے گی جس کے تحت 5 سے زائد لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ اطلاع کل کابینی وزیر نواب ملک نے دی ہے۔

نواب ملک نے کہا ہے کہ کابینہ کی میٹنگ میں کورونا کو روکنے کے لیے کچھ اہم فیصلے لئے گئے ہیں ۔مہاراشٹر میں رات 8 بجے سے صبح 7 بجے تک کرفیو لاگورہے گا،بقیہ اوقات میں 144نافذ رہے گی۔پانچ سے زیادہ لوگوں کو ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی رہے گی۔سبھی مال، ریسٹورنٹ، بار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹیک اوے ودیگربنیادی ضروریات کی سروسیس چالو رہیں گی۔


نئے ضوابط کے مطابق سرکاری دفاتر پچاس فصید ملازمین سے چلیں گے۔انڈسٹری پوری طرح سے چالو رہے گی، ورکر پر کسی بھی طرح کی کوئی پابندی نہیں رہےگی۔کنسٹرکشن سائٹ جہاں ورکروں کے رہنے کا انتظام ہے وہ تمام کنسٹرکشن سائٹ چالو رہیں گی۔سرکاری ٹھیکے جہاں تعمیری کام جاری ہے وہ تمام کے تمام جاری رہیں گے۔ سبزی منڈی وغیرہ پر کسی بھی طرح کی کوئی پابندی نہیں رہے گی، البتہ بھیڑ لگانے پر پابندی ہوگی۔اسی کے ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جمعہ رات 8 بجے سے پیرصبح 7 بجے تک ویک اینڈ اسٹریک لاک ڈاؤن مہاراشٹر میں رہے گا۔

فلمی صنعت کےتعلق سے کہا گیا ہےکہ شوٹنگ میں جہاں بھیڑ نہیں رہے گی وہاں کوئی پابندی نہیں رہے گی، لیکن تھیٹرس بند رہیں گے۔ٹرانسپورٹ کا نظام جاری رہے گا۔رکشہ، ٹیکسی، پرائیویٹ گاڑیاں، بسیں وٹرینیں جاری رہیں گی،البتہ ماسک لگانا لازمی ہوگا۔پبلک ٹرانسپورٹ کی جو صلاحیت ہوگی اس سے نصف لوگ ہی اس میں سفر کریں گیں۔یہ فیصلہ متفقہ طور پر لیا گیا ہے اورفیصلہ لینے سے پہلے وزیراعلیٰ نے حزبِ مخالف لیڈر، منسے کے لیڈر راج ٹھاکرے، ہوٹل انڈسٹری، فیکٹریوں کے مالکان اورفلم انڈسٹری کے لوگوں سے بھی بات کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔