کیرالہ: ملیالم حروفِ تہجی کے 51 حروف پر مبنی دیویوں کا مندر تعمیر

پجاری پشپانجلی سوامی یار کا کہنا ہے کہ ویدیوں اور پرانوں میں دیوی کالی کو 51 نرمونڈوں کے ہار پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے جو ویدوں اور پرانوں میں استعمال ہونے والے 51 حروف کی نمائندگی کرتے ہیں۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ترواننت پورم: کیرالہ میں ملیالم حروفِ تہجی کے 51 حروف کے ناموں پر مبنی 51 دیویوں کا مندر بنایا گیا ہے جسے نوراتری میں پران پرتیش کے بعد عوام کے درشن کے لئے کھول دیا جائے گا۔ ترواننت پورم ضلع کے وجھنجم کے نزدیک پورنامیکاو مندر کے لئے ان 51 دیویوں کی مورتیاں تملناڈو کے تنجاور کے نزدیک ملگاڑی گاوں میں تراشے گئی ہیں جو مجسمہ سازی کا دوسرا بڑا مقام ہے۔ نوراتری کے موقع پر ان مورتیوں کو ترواننت پورم لایا گیا۔ پورنا میکاو مندر صرف پورنیام کے دن کھلتا ہے۔

مرکزی پجاری پشپانجلی سوامی یار نے کہا کہ حروف کی دیویوں کا ذکر ہری نام کیرتنم میں شلوک 14 سے 16 میں ملیالم زبان کے خالق ایجھوتھاچن نے کیا ہے۔ حالانکہ دیوی سرسوتی کو حروف کی دیوی مانا جاتا ہے لیکن انہیں صرف ایک ملیالم حروف ’ت‘ کی دیوی بتایا گیا ہے۔ انہیں ایک دیگر نام تمسیا دیوی کے نام سے پکارا گیا ہے یعنی جو اندھیرے کو ختم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویدیوں اور پرانوں میں دیوی کالی کو 51 نرمونڈوں کے ہار پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے جو ویدوں اور پرانوں میں استعمال ہونے والے 51 حروف کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔