کیرالہ: بی جے پی رہنماؤں کی بشپ سے ملاقات اور انہیں ایسٹر کی مبارکباد دینے کے بعد کانگریس نے کی تنقید

ستیشن نے کہا کہ "بی جے پی شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں عیسائیوں پر حملہ کر رہی ہے اور یہاں دوہرہ رویہ اختیار کرتے ہوئے انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔"

<div class="paragraphs"><p>وی ڈی ستیشن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وی ڈی ستیشن، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ترواننت پورم: کانگریس کے سینئر لیڈر اور ریاست میں اپوزیشن لیڈر وی ڈی ستیشن نے زعفرانی پارٹی کے کئی رہنماؤں کے بشپ سے ملنے اور ایسٹر کی مبارکباد دینے کے بعد بی جے پی پر تنقید کی ہے۔ ایک بیان میں ستیشن نے کہا کہ "بی جے پی شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں عیسائیوں پر حملہ کر رہی ہے اور یہاں دوہرہ رویہ اختیار کرتے ہوئے انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔"

ستیشن نے کہا کہ کرناٹک بی جے پی لیڈر اور ریاستی وزیر منی رتنا نے عیسائیوں پر حملہ کرنے اور مار پیٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ستیشن نے کہا کہ وزیر نے ایک عوامی پروگرام میں یہاں تک کہا تھا کہ وہ لوگوں کو عیسائی بنانے کی کوشش میں ان کے گھروں میں جا رہے ہیں۔ سینئر لیڈر نے کہا کہ ملک بھر میں عیسائیوں کے ساتھ بی جے پی کا رویہ وہی ہے جو منی رتنا نے عوامی طور پر کہا تھا۔


ستیشن نے کہا کہ چار سالوں میں تقریباً 600 گرجا گھروں پر حملہ کیے گئے اور کرسمس کی تقریبات میں بھی خلل ڈالا گیا۔ عیسائی پادریوں سمیت بہت سے لوگ ملک بھر کی مختلف جیلوں میں بند ہیں، یہاں تک کہ خواتین پر بھی حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی قیادت نے آنجہانی مدر ٹریسا کو دیا گیا بھارت رتن واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، جو پوری دنیا میں قابل احترام ہیں۔

کیرالہ کے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بی جے پی لیڈر ملک بھر میں ہو رہے مظالم کو چھپانے کے لیے ایسٹر کے دن مختلف بشپ ہاؤسز کا دورہ کر رہے ہیں۔ کیرالہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور کنور سے ممبر پارلیمنٹ کے سدھاکرن نے میڈیا والوں کو بتایا کہ بی جے پی کرناٹک میں عیسائیوں کے ساتھ لڑ رہی ہے اور کیرالہ میں بشپ ہاؤس کا دورہ کرکے ایک اچھی شبیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔