بی جے پی غداروں کی انگلی پکڑ کر ایودھیا جا رہی ہے، سنجے راؤت کا شندے-فڈنویس پر طنز

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس ک ایودھیا پہنچنے پر ان کا والیہانا استقبال کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس رام للا کے دیدار کے لیے ایودھیا پہنچ گئے ہیں۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور ادھو ٹھاکرے کے دھڑے کے لیڈر سنجے راؤت نے اس پر تنقید کی ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ ’میں بھی کئی بار ایودھیا گیا ہوں لیکن بی جے پی ہمارے ساتھ نہیں آئی۔ جب بابری معاملہ چل رہا تھا تو وہ بھاگ گئے اور اب غداروں کے پیچھے جا رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو بھگوان شری رام کا آشیرواد نہیں ملتا!‘‘

دریں اثنا، مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کا ایودھیا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ایودھیا پہنچنے سے پہلے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے لکھنؤ میں کہا کہ میں ایودھیا جا رہا ہوں، وہاں ہم رام للا کے درشن کریں گے، آرتی کریں گے۔ بھگوان رام چندر کا آشیرواد ہمارے ساتھ ہے، اسی لیے ہمیں تیر اور کمان حاصل ہوا ہے۔‘

وہیں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا ’’مجھے بہت خوشی ہے کہ آج میں رام للا کے درشن کرنے ایودھیا جا رہا ہوں۔ میرا تعلق رام جنم بھومی تحریک سے رہا ہے۔ میں تمام (کارسیوا) خدمات میں موجود رہا ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔