کشمیر: بارشوں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے جبکہ جموں میں موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

بارش، تصویر یو این آئی
بارش، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کے با وجود شبانہ درجہ حرارت برابر معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے جبکہ جموں میں موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں اگلے پانچ دنوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں جن میں 8 اور9 جولائی کو درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بالائی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے جس سے سیلابی ریلے آنے کے خطرات رہتے ہیں لہذا لوگوں سے تاکید ہے کہ وہ تیز بہاؤ والے ندی نالوں کے نزدیک جانے سے احتیاط کریں۔ ادھر وادی میں بارشوں اور بارشوں کی پیش گوئی کیے باوجود شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے۔


گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔


گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔