اجمیر میں متنازعہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر خادم سلمان چشتی گرفتار

راجستھان میں اجمیر درگاہ تھانہ پولیس نے متنازعہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے میں ہسٹری شیٹر خادم سلمان چشتی کو گرفتار کرلیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان میں اجمیر درگاہ تھانہ پولیس نے متنازعہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے میں ہسٹری شیٹر خادم سلمان چشتی کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں سلمان کو منگل کی شام اس کے خادم محلہ کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش میں اس نے پولیس کو نشے میں ویڈیو بنانے کی بات کہی ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکاس سانگوان، درگاہ سی او سارسوت، سی آئی دلبیر سنگھ نے متنازعہ ویڈیو جاری کرنے کے بعد انڈرگراونڈ اس خادم کو گرفتار کیا۔


قابل ذکر ہے کہ سلمان چشتی نے ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کا گلا کاٹنے والے شخص کو اپنا گھر تحفے میں دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس ویڈیو کے بعد مسلم اور غیر مسلم معاشرے میں شدید ردعمل سامنے آیا۔ اس کے بعد خادموں کی تنظیم انجمن کمیٹی اور درگاہ کمیٹی کو امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کا پیغام جاری کرنا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */