کشمیر: پلوامہ میں حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر ریاض نائیکو سمیت چار ملی ٹنٹ ہلاک

پولیس ترجمان نے بتایا کہ بیگ پورہ اونتی پورہ میں جاری تصادم میں اب تک دو ملی ٹنٹ مارے جاچکے ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصادم کی جگہ پر ایک اعلیٰ ملی ٹنٹ کمانڈر پھنسا ہوا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دو الگ الگ جگہوں پر ہونے والی مسلح جھڑپوں میں حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو سمیت چار ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے احتیاطی طور پر وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ لاک ڈائون کو مزید سخت کردیا ہے۔


جموں وکشمیر پولیس کے سابق سربراہ شیش پال وید نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت جموں وکشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے'۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بیگ پورہ اونتی پورہ میں جاری تصادم میں اب تک دو ملی ٹنٹ مارے جاچکے ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصادم کی جگہ پر ایک اعلیٰ ملی ٹنٹ کمانڈر پھنسا ہوا تھا۔

پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ بیگ پورہ اونتی پورہ میں پھنسے ملی ٹنٹوں کے ناموں پر قیاس آرائیاں نہ کریں۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے کھریو اونتی پورہ میں جاری تصادم میں اب تک دو ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جگہوں پر آپریشن جاری ہے۔


اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ علاقے میں 8 جولائی 2016 کو پوسٹر بوائے اور کمانڈر برہان وانی کے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارے جانے کے بعد ریاض نائیکو نے حزب المجاہدین کے کمانڈر کا عہدہ سنبھالا۔ نائکو کے سر پر 12 لاکھ روپے کا انعام ہے۔ ملی ٹنٹ تنظیم میں شامل ہونے سے پہلے نائیکو ایک مقامی اسکول میں ریاضی کے استاد کی حیثیت سے کام کرتا تھا، جو 33 سال کی عمر میں بندوق اٹھانے سے قبل گلاب کے پھولوں کی پینٹنگ کا شوق رکھتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 May 2020, 4:40 PM