کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کو لے کر جاری افواہوں پر توجہ نہ دیں، 48 سے 72 گھنٹے میں نام کا ہوگا اعلان: سرجے والا

کانگریس انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ فی الحال پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے غور و خوض کر رہے ہیں، پارٹی جب بھی فیصلہ لے گی ہم آپ کو اس کی جانکاری دیں گے۔

رندیپ سروجے والا، تصویر آئی اے این ایس
رندیپ سروجے والا، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کرناٹک کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا، اس کو لے کر کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا کا بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ غور و خوض کا عمل ابھی جاری ہے اور اگلے وزیر اعلیٰ عہدہ کے لیے امیدوار کے نام کا آج یا کل اعلان ہو جائے گا۔ کانگریس صدر کھڑگے کی رہائش کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کرناٹک کانگریس کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ فی الحال پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے غور و خوض کر رہے ہیں۔ پارٹی جب بھی فیصلہ لے گی، ہم آپ کو اس کی جانکاری دیں گے۔ آئندہ 72 گھنٹوں میں کرناٹک میں ایک نئی کابینہ ہوگی۔

سرجے والا نے میڈیا سے فرضی خبروں سے دوری بنانے کی بھی گزارش کی۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا قیاس آرائیوں یا افواہوں کی بنیاد پر خبر بنانے سے پرہیز کریں اور فرضی خبروں سے بھی دوری بنائیں۔ سرجے والا نے کہا کہ بی جے پی کے ذریعہ فرضی اطلاعات اور افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جس پر دھیان نہ دیا جائے تو بہتر ہے۔


سرجے والا نے اس دوران بی جے پی پر طنزیہ حملہ بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عہدہ کا فیصلہ کرنے کے لئے پارٹی کو تقریباً 10 سے 15 دن لگتے ہیں، لیکن یہاں کانگریس صدر نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرنے کے لیے تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کرناٹک میں اگلی کانگریس حکومت ریاستی عوام سے کی گئی پانچ گارنٹیوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ سرجے والا نے کہا کہ ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کے ذریعہ کیے گئے وعدوں کے مطابق ہم پانچ گارنٹیوں کو نافذ کریں گے۔ یہ بھی یقینی کیا جائے گا کہ ریاست میں ’40 فیصد کمیشن‘ والی حکومت پوری طرح ختم ہو جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔