کرناٹک: ریاستی کابینہ کی توسیع، 24 اراکین اسمبلی نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا، دیکھیے پوری فہرست

ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر ایشور کھنڈرے اور ریاستی کانگریس کے سابق صدر دنیش گنڈو راؤ نے بھی آج وزارتی عہدہ کا حلف لیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کرناٹک میں کانگریس حکومت بننے کے ایک ہفتہ بعد آج کابینہ کی توسیع کا عمل انجام پایا۔ 27 مئی کو 24 نئے اراکین اسمبلی نے عہدۂ وزارت کا حلف لیا۔ 20 مئی کو وزیر اعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار سمیت 10 وزراء نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا تھا، اس طرح اب مجموعی طور پر کرناٹک حکومت میں 34 وزراء ہو گئے ہیں۔

آج ہوئی حلف برداری کو لے کر سبھی طرح کی تیاریاں پہلے ہی مکمل کر لی گئی تھیں اور اس سے قبل 26 مئی کو وزیر اعلیٰ سدارمیا کے ساتھ ساتھ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے دہلی میں سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی و راہل گاندھی سے ملاقات بھی کی تھی۔ آج ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر ایشور کھنڈرے اور ریاستی کانگریس کے سابق صدر دنیش گنڈو راؤ نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا۔ ان کے علاوہ سینئر لیڈر ایچ کے پاٹل، کرشن بائریگوڑا، این چیلوورائے سوامی، کے ونکٹیش اور رحیم خان کو بھی وزیر بنایا گیا ہے۔


آج جن 24 لیڈروں کو وزارتی عہدہ کا حلف دلایا گیا ہے ان میں 6 لنگایت، 4 ووکالیگا، 3 درج فہرست ذات، 2 درج فہرست قبائل اور 5 کروبا، راجو، مراٹھا و موگاویرا طبقہ سے لیے گئے ہیں۔ اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ کانگریس لوک سبھا انتخاب سے قبل کسی بھی طبقہ کو مایوس نہیں کرنا چاہتی۔ ذاتوں کے علاوہ کانگریس نے کچھ خاص علاقوں کو بھی خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ مثلاً حکومت میں قدیم میسور اور کلیان کرناٹک علاقہ سے 7-7 اراکین اسمبلی کو وزیر بنایا گیا ہے۔ اسی طرح کتور علاقہ سے 6 اور وسط کرناٹک سے 2 اراکین اسمبلی وزراء بنائے گئے ہیں۔

27 مئی کو جن اراکین اسمبلی نے بطور وزیر عہدہ و رازداری کا حلف لیا، ان کے نام اس طرح ہیں:

  1. ایچ کے پاٹل

  2. کرشنا بائریگوڑا

  3. این چیلووارائے سوامی

  4. کے ونکٹیش

  5. ایچ سی مہادیوپا

  6. ایشور کھنڈرے

  7. کیاتھاسندرا این راجنا

  8. دنیش گنڈو راؤ

  9. شرن بسپا درشناپور

  10. شیوانند پاٹل

  11. تماپور رامپا بلپا

  12. ایس ایس ملکارجن

  13. تنگدگی شیوراج سنگپا

  14. شرن پرکاش رودرپا

  15. پاٹل منکل ویدیہ

  16. لکشمی آر ہیبلکر

  17. رحیم خان

  18. ڈی سدھاکار

  19. سنتوش ایس لاڈ

  20. این ایس بوسیراجو

  21. سریش بی ایس

  22. مدھو بنگارپا

  23. ڈاکٹر ایم سی سدھاکر

  24. بی ناگیندر

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */