کرناٹک میں جیت ملنے کے بعد خوشی سے جذباتی ہوئے شیوکمار، نم آنکھوں کے ساتھ یاد کیے جدوجہد والے دن

کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار نے رام نگر ضلع کے کنک پورہ انتخابی حلقہ سے 57 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر&nbsp;<a href="https://twitter.com/DKShivakumar">@DKShivakumar</a></p></div>

تصویر ٹوئٹر@DKShivakumar

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے کرناٹک ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار نے رام نگر ضلع کے کنک پورہ انتخابی حلقہ سے 57 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی ہے۔ شیوکمار ووٹ شماری میں شروع سے ہی سبقت بنائے ہوئے تھے۔ بی جے پی کے آر. اشوک بڑے فرق سے ہار گئے اور جنتا دل ایس کے بی. ناگراجو دوسرے مقام پر رہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق شیوکمار کو 63475 ووٹ، ناگراجو کو 11306 ووٹ اور اشوک کو 10086 ووٹ ملے۔

جیت کے بعد ڈی کے شیوکمار بہت جذباتی نظر آئے۔ شیوکمار نے کرناٹک میں کانگریس کو ملی جیت کو بدعنوانی کے خلاف جنگ میں جیت قرار دیا ہے اور اس دن کو یاد کیا جب سونیا گاندھی ان سے جیل میں ملاقات کے لیے گئی تھیں۔ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ ’’میں اپنے کارکنان اور اپنی پارٹی کے لیڈران کو اس جیت کا سہرا دیتا ہوں جنھوں نے اتنی محنت کی ہے۔ لوگوں نے جھوٹ کا پردہ فاش کیا ہے... میں نے راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی کو جیت کی یقین دہانی کرائی تھی۔‘‘


ڈی کے شیوکمار نے اس دوران وہ لمحہ بھی یاد کیا جب انھیں جیل میں بھیجا گیا تھا۔ ان کی آنکھوں میں اس لمحہ کو یاد کرتے ہوئے آنسو آ گئے اور گلا رُندھ گیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں بھول نہیں سکتا جب سونیا گاندھی مجھ سے جیل میں ملنے آئی تھیں۔ تب میں نے عہدہ پر رہنے کی جگہ جیل میں رہنا منتخب کیا۔ پارٹی کو مجھ پر اتنا بھروسہ تھا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔