کرناٹک کانگریس پرینکا گاندھی کے بنگلورو کنونشن کے لیے تیار

ریاستی کانگریس کا منصوبہ ہے کہ وہ بنگلورو کنونشن میں ریاست بھر سے ایک لاکھ خواتین کو لائے تاکہ  پروگرام جس کا عنوان 'نا نائکی' (میں لیڈر ہوں) ہے ، وہ کامیاب ہو سکے

<div class="paragraphs"><p>بھارت جوڑو یاترا سے خطاب کرتیں پرینکا گاندھی</p></div>

بھارت جوڑو یاترا سے خطاب کرتیں پرینکا گاندھی

user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: کرناٹک کانگریس 16 جنوری کو بنگلورو میں پرینکا گاندھی کے خواتین کے میگا کنونشن کی تیاری کر رہی ہے۔ قدیم ترین اور عظیم پارٹی  کانگریس کی کوشش ہے کہ وہ اس کنونشن کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ریاست کے دوروں کا جواب دیں۔

جیسے جیسے اسمبلی انتخابات قریب آ رہے ہیں، حکمراں بی جے پی وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے بار بار دوروں کا منصوبہ بنا رہی ہے اور آنے والے دنوں میں عوام سے اپیل کرنے کے لیے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی شامل کرنے کا ارادہ کر رہی ہے جس کے جواب میں کانگریس بھی متحرک نظر آ رہی ہے۔


کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہیں اس بار الیکشن جیتنے کا یقین ہے۔ کانگریس کے مختلف اکائیاں متحرک نظر آ رہی ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ ریاست میں اگلی حکومت کانگریس کی ہی ہو۔

کانگریس کی کوشش ہے کہ پارٹی پرینکا گاندھی کی میگا ریلی سے اپنی مہم کی  شروعات کرے۔ قائدین اس ریلی کا انتظار کر رہے ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ یہ ریلی زبردست  اثر ڈالے گی اور نچلی سطح پر کانگریس پارٹی کے کارکنوں اور لیڈروں میں جوش پیدا کرے گی۔

پروگرام کا عنوان 'نا نائکی' (میں لیڈر ہوں) ہے اور پارٹی ریاست بھر سے ریلی کے لیے ایک لاکھ خواتین کو شامل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ کرناٹک پردیش کانگریس کی خواتین ونگ کی صدر پسپا امرناتھ نے کہا ہے کہ پرینکا گاندھی کی شرکت سے ریاست میں پارٹی کے امکانات کو فروغ ملے گا اور وہ اس تقریب کے منتظر ہیں۔ پارٹی خواتین کے لیے علیحدہ منشور جاری کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔ پارٹی اس تقریب  کو کامیاب بنانے کے لیے اجلاس کا ایک سلسلہ اور  ورچوئل پلیٹ فارمز پر بھی  اجلاس منعقد کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */