ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / تصویر بشکریہ ’ایکس‘</p></div>

راہل گاندھی / تصویر بشکریہ ’ایکس‘

user

قومی آوازبیورو

رانچی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

عدالت نے شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چائیباسا ضلع میں واقع ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف 27 فروری کو غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ اس پر روک لگانے کے لئے راہل گاندھی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔


راہل گاندھی کے خلاف چائیباسا کے رہائشی پرتاپ کٹیار نامی شخص کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ سال 2018 میں کانگریس کے اجلاس کے دوران بی جے پی کے اس وقت کے قومی صدر امت شاہ کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز تبصرہ کیا گیا تھا تھا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس میں کوئی قاتل قومی صدر نہیں بن سکتا۔ کانگریس کے لوگ کسی قاتل کو قومی صدر کے طور پر قبول نہیں کر سکتے، یہ بی جے پی میں ہی ممکن ہے۔

اس شکایت کے بعد چائیباسا کورٹ نے راہل گاندھی کے خلاف اپریل 2022 میں ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ بعد میں کورٹ نے فروری 2024 میں ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا۔ راہل گاندھی کے وکیل نے اس پر کورٹ میں درخواست پیش کرتے ہوئے جسمانی طور پر حاضر ہونے سے استثنا مانگا تھا۔ درخواست خارج ہونے پر انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔