یو پی اسمبلی الیکشن: جنتا دل یو نے بی جے پی کی بڑھائی پریشانی، 11 اکتوبر کو وارانسی پہنچیں گے کشواہا

اوپیندر کشواہا کا کہنا ہے کہ اتر پردیش میں جلد ہی کچھ بڑے چہرے پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں، اس سے تنظیم کو مضبوطی بھی ملے گی اور کارکنان کی ہمت بھی بڑھے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) نے اتر پردیش الیکشن کے مدنظر ابھی سے انتخابی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ اسی سلسلے میں جنتا دل یو کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا 11 اکتوبر کو اتر پردیش کے وارانسی دورہ پر رہیں گے۔ غور طلب ہے کہ کشواہا 7 اکتوبر کو ہی اتر پردیش گئے تھے۔ اپنے دو روزہ دورے کے دوران انھوں نے پارٹی کی انتخابی مہم کی رسمی شروعات کی تھی۔ ایک بار پھر وہ پیر کو وارانسی کے دورے پر رہیں گے۔ پھر وہ وہیں سے بہار ضمنی انتخاب میں پارٹی کی تشہیر کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

اوپیندر کشواہا نے کہا کہ اس دوران وہ پارٹی کے کئی لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔ ریاست میں تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے پارٹی کارکنان سے ملاقات کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اتر پردیش میں جلد ہی کچھ بڑے چہرے پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں۔ کچھ دنوں میں اس کا رسمی اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ اس سے تنظیم کو مضبوطی بھی ملے گی اور کارکنان کا حوصلہ بھی بڑھے گا۔


اوپیندر کشواہا نے یہ بھی کہا کہ یو پی میں تقریباً دو درجن سیٹوں پر جنتا دل یو الیکشن لڑنا اہتی ہے، تاکہ پارٹی کو ووٹ فیصد کی بنیاد پر منظوری حاصل ہو سکے۔ حالانکہ ابھی اسکریننگ کا عمل پارٹی نے شروع نہیں کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس دوران وہ این ڈی اے کی تمام چھوٹی پارٹیوں سے رابطہ کریں گے۔ انھوں نے یہ ایک بار پھر دہرایا کہ اگر جنتا دل یو اور بی جے پی کا اتحاد نہیں ہو پایا تو پارٹی تنہا یا این ڈی اے کی چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کر کے بھی الیکشن لڑ سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔