کانگو میں دردناک حادثہ، درجنوں مسافروں سے بھری کشتی ندی میں غرق، 50 سے زائد لاشیں برآمد

شمال مغربی علاقہ مونگالا کے گورنر کے ترجمان نیسٹر میگباڈو نے بتایا کہ 51 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جب کہ کشتی میں سوار 69 دیگر لوگ اب بھی لاپتہ ہیں، حادثے میں 39 افراد بہ حفاظت ندی سے نکل گئے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں بڑا حادثہ سرزد ہوا ہے۔ جانکاری کے مطابق کشتی کے پلٹنے سے 100 سے زائد لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ افسروں نے کہا کہ یہ حادثہ کانگو ندی میں پیش آیا۔ اس حادثہ کی وجہ سے کشتی میں سوار 100 سے زائد لوگ مارے گئے یا لاپتہ ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے شمال مغربی علاقہ مونگالا کے گورنر کے ترجمان نیسٹر میگباڈو نے بتایا کہ 51 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے اور کشتی پر سوار مزید 69 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ حادثہ میں 39 لوگ حفاظت کے ساتھ ندی سے باہر نکل گئے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں 15 فروری کو ایک کشتی کے پلٹنے سے 60 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ یہ حادثہ بھی کانگو ندی میں ہی ہوا تھا۔ کشتی پر صلاحیت سے زیادہ لوگ سوار تھے جس کی وجہ سے کشتی ڈوب گئی۔ ملک کے انسانی معاملوں کے وزیر اسٹیو مبیکائی نے بتایا تھا کہ اس کشتی پر 100 لوگ سوار تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */