سری نگر اور بارہمولہ میں این آئی اے کے چھاپے

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے منگل کی صبح سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ بارہمولہ کے پلہالن پٹن میں غلام رسول وازہ اور طارق احمد کی رہائش گاہوں پر چھاپے ڈالے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر اور شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں چھاپے ڈالے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے منگل کی صبح سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ بارہمولہ کے پلہالن پٹن میں غلام رسول وازہ اور طارق احمد (سابق سرپنچ) جس کو پولیس نے سال گزشتہ منشیات کاروبار کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا، کی رہائش گاہوں پر چھاپے ڈالے اور اس کے علاوہ بونیار اوڑی اور کانسی پورہ میں بھی دو مقامات پر چھاپے ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ بونیار اوڑی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خاتون لیڈر حلیمہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ ڈالا گیا۔ موصوف بی جے پی لیڈر کا کہنا ہے کہ ان کی بارہمولہ میں واقع سرکاری رہائش گاہ پہلے طارق احمد، جو پلوامہ حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہے، کو الاٹ کی گئی تھی۔


انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے کچھ دستاویز ضبط کئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر کے ایس اے کالونی نوگام میں تفضل پارمو ولد عبدالرشید پارمو کی رہائش گاہ پر چھاپے ڈالے۔ ذرائع نے بتایا کہ تاہم وہاں این آئی اے کی ٹیم کو والدین سے معلوم ہوا کہ تفضل پیر باغ سری نگر میں رہائش پذیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے ٹیم نے تفضل کے ایک بھائی کو اپنے ساتھ لے کر پیر باغ میں واقع اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ ڈالا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔