بے روزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری، جماعت اسلامی ہند نے لانچ کیا ’جاب پورٹل‘

جاب پورٹل پر یو پی، مہاراشٹر، گجرات اور گوا جیسی ریاستوں کے کئی اہم شہروں میں موجود ملازمتوں کی فہرست دیکھی جا سکتی ہے جس سے نوجوانوں کو اپنی خواہش کے مطابق روزگار حاصل کرنے میں کافی آسانی پیدا ہوگی۔

تصویر جاب پورٹل
تصویر جاب پورٹل
user

تنویر

کورونا بحران کے دوران لگاتار لوگوں کے بے روزگار ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ایسے ماحول میں جماعت اسلامی ہند نے ایک بہترین پیش قدمی کرتے ہوئے بے روزگار نوجوانوں کے لیے بہترین موقع میسر کرایا ہے۔ دراصل جماعت نے rifahjobs.com کے نام سے ایک جاب پورٹل لانچ کیا ہے اور اس کے ذریعہ کوشش کی جا رہی ہے کہ ہنرمند و باصلاحیت نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔

انٹریپرینیور ڈپارٹمنٹ (Entrepreneur Department) کے تعاون سے تیار کیے گئے اس جاب پورٹل پر نوجوانوں کا اپنی صلاحیت کے مطابق روزگار تلاش کرنا کافی آسان ہے اور مختصر بایوڈاٹا اَپ لوڈ کرنے کی بھی سہولت دی گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پورٹل پر یو پی، مہاراشٹر، گجرات اور گوا جیسی ریاستوں کے کئی اہم شہروں میں موجود ملازمتوں کی فہرست دیکھی جا سکتی ہے جس سے اپنی خواہش کے مطابق روزگار حاصل کرنے میں کافی آسانی پیدا ہوگی۔ بے روزگار نوجوان فل ٹائم کام کرنا چاہتے ہیں یا پھر پارٹ ٹائم، اس کا انتخاب کرنے کی سہولت بھی پورٹل پر موجود ہے۔


جماعت اسلامی ہند نے اس جاب پورٹل کو مفید بنانے کے لیے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ کمپنیاں اپنی تفصیل پورٹل پر ڈالیں اور اور بے روزگار نوجوان بھی اپنا بایو ڈاٹا اَپ لوڈ کریں۔ ساتھ ہی جماعت نے عام لوگوں سے بھی گزارش کی ہے کہ اس پورٹل کو اپنی کوششوں سے لوگوں میں متعارف کریں تاکہ بے روزگار افراد اس سے مستفید ہو سکیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Aug 2020, 3:45 PM
/* */