دنیا میں کورونا سے 7.48 لاکھ افراد ہلاک، 2.05 کروڑ سے زائد متاثر

اس وبا سے ہلاکتوں کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور میکسیکو تیسرے مقام پر ہے۔ ہندوستان 47 ہزار سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ برطانیہ کو پیچھے چھور کر اب چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے قہر سے دنیا بھر میں 7.48 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 2.05 کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ کووڈ- 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا سے ہلاکتوں کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور میکسیکو تیسرے مقام پر ہے۔ ہندوستان 47 ہزار سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ برطانیہ کو پیچھے چھور کر اب چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سنٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں 20550481 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 748348 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کیے جانے والے امریکہ میں اب تک 5195195 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 166026 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 3164785 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 104201 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہندوستان میں جمعرات کو مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں سب سے زائد کورونا کے کیسز 66999 سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2396638 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 942 افراد کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد 47033 تک پہنچ گئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


next