آئی ٹی بی پی کی سائیکل ریلی کیوڈیہ کے لیے روانہ

تصویر ٹوئٹر@ITBP_official
تصویر ٹوئٹر@ITBP_official
user

یو این آئی

نئی : ڈائریکٹر جنرل انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) سنجے اروڑا نے آج یہاں نیشنل پولیس میموریل سے گجرات کے کیوڈیہ کے لیے سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھائی۔ یہ سائیکل ریلی 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ قومی یوم یکجہتی کے موقع پر منعقد ہونے والی پریڈ کا حصہ ہوگی۔ قومی یوم یکجہتی کے موقع پر منعقد ہونے والی پریڈ میں حصہ لینے والی یہ سب سے طویل فاصلاتی سائیکل ریلی ہوگی۔

یہ 45 رکنی آئی ٹی بی پی سائیکل ریلی ٹیم اگلے 25 دنوں میں تقریباً 1100 کلومیٹر کا سفر 4 ریاستوں دہلی، ہریانہ، راجستھان اور گجرات سے طے کرے گی۔ راستے میں ریلی کے ذریعے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت مختلف حب الوطنی کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ یہ ریلی جدوجہد آزادی اور مجاہدین آزادی سے وابستہ تاریخی مقامات کا بھی دورہ کرے گی۔ فٹ انڈیا موومنٹ، سوچھ بھارت ابھیان وغیرہ کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے علاوہ سائیکل ریلی کے دوران شجرکاری مہم کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔


ریلی نے اپنا سفر 27 اگست کو گوگرا (4500 میٹر کی اونچائی) سے شروع کیا اور بلند ہمالیہ کے انتہائی نا مساعد موسمی حالات اور سطح مرتفع نکلتے ہوئے آغاز کیا تھا۔ اٹل سرنگ کے ذریعے منالی پہنچنے سے پہلے اس نے مارسیمک-لا (5582 میٹر)، چانگلا (5319 میٹر)، تانگلانگ-لا (5328 میٹر)، بارالاچا-لا (4892 میٹر)، لاچونگ-لا (5059 میٹر) جیسے دنیا کے سب سے اونچے موٹوریبل پاس کو پار کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔